?️
7 اکتوبر کے بعد اسرائیل میں ایران کا اثر و رسوخ سامنے آیا:عبری میڈیا
عبرانی خبررساں ویب سائٹ واللا کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل میں ایران کے جاسوسی نیٹ ورک کی تلاش میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اب تک 30 مختلف کیسز میں 46 اسرائیلیوں کو ایران کے لیے جاسوسی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی خفیہ اثر و رسوخ اب اسرائیلی سکیورٹی اداروں کے لیے سنگین چیلنج بن چکا ہے۔
واللا کے حوالہ سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس حلقوں نے اطلاع دی ہے کہ آن لائن ذرائع سے معلومات جمع کرنے اور حراست کے لیے افراد بھرتی کرنے کی کوششیں روزانہ کی بنیاد پر دسوں مرتبہ کی جا رہی ہیں۔ دریافت شدہ مقدمات کے تجزیاتی جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی خفیہ اداروں کو ایرانی کارروائیوں کا سراغ لگانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
واللا نے نشاندہی کی کہ ایرانی اثر و رسوخ اب کسی مخصوص ذات، مذہب یا جغرافیائی علاقے تک محدود نہیں رہا ملزمان کی شناخت مختلف پس منظر سے کی گئی ہے:چند گرفتار شدگان سابقہ سوویت جمہوریہ سے تعلق رکھتے ہیں،بعض عرب اسرائیل کے شہری ہیں،کچھ حریدی (ارتھوڈوکس)،کچھ اسرائیلی فوج کے اہلکار، اورحتیٰ کہ بعض امریکی شہریت والے افراد بھی شامل ہیں۔گرفتار شدگان کی عمر 13 سے 72 سال کے درمیان بتائی گئی ہے، یعنی نفوذ کا دائرہ عمرانی حد بندی سے بالاتر ہے۔
واللا کے مطابق ایرانی خفیہ حلقے بھرتی کے لیے جدید تکنیک استعمال کر رہے ہیں اور سکیورٹی جائزوں کا کہنا ہے کہ "خفیہ جنگ عروج پر ہے آن لائن بھرتی کے روزانہ درجنوں اقدامات جاری ہیں جن کا مقصد اسرائیل میں زیادہ وسیع آپریشنل نیٹ ورک تشکیل دینا ہے۔
اسرائیلی انٹیلی جنس اور شین بت کی مشترکہ کوششوں سے ایک مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ایرانیوں کے ساتھ تعاون کے نتائج اور اسرائیل کی سکیورٹی پر پڑنے والے ممکنہ اثرات سے آگاہ کیا جا سکے۔
ایک باخبر سکیورٹی ماخذ نے بتایا: "یہ 30 معاملات ایسی بھرتیوں کے کیسز ہیں جنہیں بے اثر کر دیا گیا ان میں سے تین کیسز حال ہی میں میڈیا میں آئے۔ خفیہ جنگ اپنے عروج پر ہے اور روزانہ عشرہا آن لائن کوششیں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: "ایران کی مدد کرنے والے اسرائیلی افراد کو ان مشنز کے سنگین نتائج کا ادراک ہونا چاہیے۔ سڑکوں یا عوامی مقامات کی ویڈیوگرافی ایران کو ہدفی آپریشنز کی منصوبہ بندی میں مدد دے سکتی ہے۔”
اس ماخذ کے مطابق، "ایک ایرانی آپریٹر کسی بھی شہری کو بھرتی کر سکتا ہے — نابالغ جو انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، انتہا پسند ارتھوڈوکس افراد، ریزرو فوجی، یا بالغ شہری بھرتی کا عمل تیزی سے ہوتا ہے اور ظاہری طور پر معمولی کام بھی جلد خطرناک سرگرمیوں یا حتیٰ کہ قتلِ عام کی سازشوں تک پہنچ سکتا ہے
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
غزہ میں نسل کشی اب بھی جاری ہے، مجرموں کو سزا ملے گی: ترکی کے صدر
?️ 29 جون 2026سچ خبریں:ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی
جون
عبرانی میڈیا: غزہ اسرائیل کے سرابوں کا دارالحکومت بن گیا ہے
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا
جولائی
صیہونی حکومت نے شام کے کن حساس مقامات کو نشانہ بنایا؟
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے حالیہ دنوں میں اپنے سب سے بڑے میزائل
دسمبر
آنے والے مہینوں میں بجلی کی کٹوتی کا امکان:فرانسیسی وزیر اعظم
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:فرانس کے وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ ان کے ملک
ستمبر
امریکہ ۵۵ میلین سے زائد غیر ملکیوں کے ویزوں کے جانچ کرے گا
?️ 22 اگست 2025امریکہ ۵۵ میلین سے زائد غیر ملکیوں کے ویزوں کے جانچ کرے
اگست
پولینڈ کا جرمن چانسلر پر خطرناک الزام
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: پولینڈ کے وزیر خارجہ نے ایک پیغام شائع کرتے ہوئے
ستمبر
کیا صیہونیوں کے پاس جنگ بندی کے علاوہ کوئی راستہ ہے:سابق صیہونی فوجی کمانڈر کا انکشاف
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:سابق صیہونی فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام نے
نومبر
انڈونیشیا میں دوسری جنگ عظیم کا پرانا گولہ پھٹنے سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
?️ 2 جون 2026سچ خبریں:انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں مبینہ طور پر دوسری جنگ عظیم
جون