?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کے ایک کارکن کو 20 سال قید اور 20 سال کی سفری پابندی کی سزا سنائی ہے۔
الحورہ نیز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے اس ملک کے انسانی حقوق کے کارکن عبدالرحمٰن السدحان کو 20 سال قید اور 20 سال کی سفری پابندی کی سزا سنائی، 36 سالہ عبدالرحمٰن السدحان کی بہن أریج السدحان نے اپنے بھائی کے خلاف فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس ظالمانہ سزا نے سعودی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ میں اضافہ کیا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ سعودی حکام کی اصلاحات بیکار ہیں۔
سعودی سیاسی قیدیوں کے اکاؤنٹس میں بھی السدحان کی 20 سال قید اور 20 سال ملک سے باہر نہ نکلنے کی سزا کی تصدیق کی گئی ہے درایں اثنا معروف اور قید سعودی مبلغ سلمان العودہ کے بیٹے عبد اللہ العودہ سمیت انسانی حقوق کے متعدد کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ سزا خصوصی کرائم عدالت نے سنائی،العودہ نے اس فیصلے کو حیرت انگیز خبر قرار دیا۔
واضح رہے کہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور عالمی تنظیموں نے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو ظالمانہ قرار دیا ہے،یادرہے کہ السدحان کو مارچ 2018 میں سعودی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھاجس کے بعد سے انھیں ریاض کی الحائر جیل میں رکھا جارہا ہے۔
گرفتاری کے دو سال بعد انھیں اپنے کنبے سے بات کرنے کی اجازت دی گئی ،تاہم السدحان کی بہن نے اس گفتگو کے بارے میں کہاکہ یہ پہلی اور آخری گفتگو تھی جو ایک منٹ سے زیادہ نہیں چل سکی اور کسی نے انھیں بتایا کہ وقت ختم ہوگیا ہے یہاں تک کہ خدا حافظ اور پھر بات ہوگی بھی نہیں کہنے دیا۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
فروری
بشریٰ انصاری فون پر والدہ سے اپنی بہن سنبل بن کر کیوں بات کرتی ہیں؟
?️ 17 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے
نومبر
نفرت انگیز دنیا
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: اطلاعات کے میدان میں اور عمومی طور پر ممالک کے
جون
تل ابیب کو ریاض کے ساتھ معمول پر آنے کے لئے وقت کی ضرورت
?️ 6 جولائی 2022اسرائیل ہیوم اخبار نے امریکی صدر جو بائیڈن کے مقبوضہ علاقوں کے
جولائی
امریکہ افغانستان میں منجمد اثاثے جاری کرے: سینئر طالبان عہدیدار
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیراعظم عبدالغنی برادر نے کہا کہ افغانستان
دسمبر
کیا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا حشر بھی ٹرمپ جیسا ہونے والا ہے؟
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیل میں اہم پارلیمانی انتخابات کے موقع پر وہائٹ ہاؤس سے
فروری
افغانستان میں بسوں پر بم حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 4 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن خونی کھیل جاری ہے جس
جون
ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شاہ رخ خان کا مزاحیہ انداز
?️ 1 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ٹوئٹرپر اپنے مداحوں
اپریل