سعودی اتحاد کی یمن جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری

سعودی

🗓️

سچ خبریں:یمن کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایندھن کے حامل ایک یمنی بحری جہاز کو روک لیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے بدھ کی رات ایک بیان میں بتایا کہ جارح سعودی اتحاد نے یمنی عوام کا محاصرہ تنگ کرنے کے لئے جنگ بندی کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایندھن کے حامل دیتونا نامی بحری جہاز کو روک لیا ہے، انھوں نے بتایا کہ جارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں روکے جانے والے یمنی بحری جہازوں کی تعداد تین تک پہنچ گئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام بحری جہازوں کی تلاشی بھی لی گئی ہے جس میں ان کے پاس اقوام متحدہ کا لائسنس بھی پایا گیا ہے، عصام المتوکل نے کہا کہ جنگ بندی سمجھوتے کے مطابق اٹھارہ بحری جہازوں کو یمن پہنچنا تھا تاہم اب تک صرف دو بحری جہاز ہی الحدیدہ بندرگاہ تک پہنچے ہیں۔

یمن کی آئل کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو جنگ بندی کے تعلق سے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے جارح اتحاد پرسنجیدگی سے دباؤ ڈالنا چاہئے، یاد رہے کہ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جنگ بندی کی شرطوں میں ایندھن کے حامل اٹھارہ بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ تک پہنچنے میں آسانی فراہم کرنا اور صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ہفتے میں دو طیاروں کو پرواز کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔

اسی کے ساتھ میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے جمعرات کو الحدیدہ میں ایک سو سولہ بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔

 

مشہور خبریں۔

11 جماعتوں کی اتحادی حکومت میں معاملات خراب ہونا شروع

🗓️ 4 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اس کے علاوہ

امریکہ میں سینکڑوں پروازیں منسوخ

🗓️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: امریکن ایئر لائنز نے خراب موسم اور خاص طور پر

الجزائر کے صدر کا فلسطینی قوم کی حمایت میں پیغام

🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی

پاک اور افغانستان کی زمینیں ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی

🗓️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

بلوچستان میں سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کیا

🗓️ 10 اپریل 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان میں کئی دنوں سے سرکاری ملازمین کا دھرنا بلوچستان

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کےخلاف درخواست پر فیصلہ 7:30 بجے تک سنائے جانے کا امکان

🗓️ 26 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان  نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے

امریکی فوجیوں میں خودکشیوں کا سلسلہ جاری

🗓️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:لپینٹاگون کے دفاعی خودکشی کی روک تھام کے دفتر نے اطلاع

صیہونیوں کا ریڈ کراس کے عملے پر حملہ

🗓️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں ریڈ کراس کے عملے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے