سچ خبریں:صنعا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم پروازیں شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں تاہم سعودی اتحاد ابھی تک ضروری اجازت نامے نہیں دے رہا ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صنعا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر خالد الشائف نے کہا کہ ہم پروازوں کے لیے پوری طرح تیار ہیں لیکن سعودی اتحاد ابھی تک ضروری اجازت نامے جاری نہیں کیے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جارحین صنعا کے ہوائی اڈے سے پروازوں کی رفت و آمد کے وقت اور اس کے اعلان کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد نے صنعا کے ہوائی اڈے سے پروازیں شروع کرنے کے لیے ضروری عزم اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے،الشائف نے تاکید کی کہ اب تک 25 پروازوں میں سے صرف اردن کے لیے 6 اور قاہرہ کے لیے ایک پرواز ہوئی ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے غیر فعال ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے سعودی اتحاد پر ایسی پروازیں شروع کرنے کے لیے ضروری دباؤ نہیں ڈالا جس کے بارے میں جنگ بندی کی شرائط میں زور دیا گیا تھا
الشائف نے زور دے کر کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ سعودی اتحاد اسی پالیسی اور تاخیر پر عمل کرے گا جیسا کہ اس نے پچھلے دو ماہ کی جنگ بندی کے دوران کیا ہے۔