?️
سچ خبریں:سری لنکا میں آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ معاشی بدحالی ہونے کی وجہ سے اس ملک کے مسلمان اس سال حج کی سعادت سے محروم رہ جائیں گے۔
سری لنکا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث وہاں کے مسلمان اس سال حج نہیں کرپائیں گے،اطلاعات کے مطابق سری لنکا کو آزادی کے بعد سے سب سے شدید معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث حکومتی منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ملک کے مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل حج کمیٹی نے ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن اور مسلم مذہبی اور ثقافتی امور کے محکمے سمیت کئی دیگر جماعتوں سے بات چیت کی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سری لنکا کے موجودہ معاشی حالات ٹھیک نہیں اس لیے کوئی بھی مسلمان حج نہیں کرسکے گا۔
حج ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سعید ایم رسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سال کے حج کو ترک کرنے کا فیصلہ مسلم کمیونٹی کے ارکان کی طرف سے ملک کی خاطر کیا گیا ہے تاکہ مشکل وقت میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو اس وقت ڈالر کے سنگین بحران کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کرنسی کی ضرورت ہے اور ہماری کوشش ہے مسلمان اس کٹھن وقت میں حکومت کا ساتھ دیں۔
مشہور خبریں۔
عرب لیگ کے ہاتھوں امریکی علاقائی پالیسی کو سخت دھچکا!
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کا مطلب
مئی
خطے میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے سائے میں ایران اور سعودی عرب کا اتحاد
?️ 7 مئی 2023ایران، سعودی عرب اور چین نے جمعہ کو ایک مشترکہ بیان میں
مئی
بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال
?️ 2 ستمبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف تاجروں
ستمبر
نتساریم محور سے صیہونیوں کا بوریا بستر گول
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے جنوبی علاقے میں واقع نتساریم محور سے اسرائیلی پرچم
جنوری
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے
اگست
400 سیکنڈ میں اسرائیل تک پہنچنے والے میزائل کی عالمی میڈیا میں گونج
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:عالمی میڈیا نے ایران کے فتاح ہائپر سونک میزائل کی نقاب
جون
امریکہ میں اسرائیل کے سابق سفیر: اسرائیل کو ٹرمپ پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: مائیکل اورین نے "ریڈیو 103 ایف ایم” کو انٹرویو دیتے
مئی
تل ابیب میں سینکڑوں صیہونی بے گھر ہو گئے
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب میں
جون