عمران خان ملاقات کی جو لسٹ دیں اس پر عمل کریں: عدالت کی ایس پی اڈیالہ جیل کو ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ملاقات کے لیے عمران خان کی جانب سے ملنے والی لسٹ پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم اور  پی ٹی آئی وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ 

دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ منگل اور جمعرات کو دن دو بجے جیل کے چھوٹے کمرے میں میٹنگ ہوتی ہے، عدالت لوکل کمیشن بنا دے جو آپ کو رپورٹ دیتا رہے۔ 

پی ٹی آئی وکیل کے مؤقف پر عدالت کہا کہ گزشتہ آرڈر صرف ٹرائل کی حد تک نہیں تھا، ٹرائل ہے یا نہیں وکلا کو مکمل سہولت دینی ہے اور آپ اس حوالے سے توہین عدالت کی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔

اس دوران  سپرنٹنڈنٹ جیل نے ہائیکورٹ کو بتایا کہ عدالت کے آرڈرز پر مکمل عمل ہورہا ہے، لوکل کمیشن بھی قائم ہے، اس پر جسٹس سردار اعجاز نے کہا کہ لوکل کمیشن الگ کیس ہے وہ تو انصاف تک رسائی آپ نے یقینی بنانی ہے مگر یہ وکلا کے علاوہ دیگر کی ملاقات کا کیس ہے۔ 

سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ عدالت ہمیں کلیئر آرڈر کر دے، ہمیں کنفیوژن رہتی ہے، کبھی ایک لسٹ آتی ہےکبھی دوسری، ہمیں کنفیوژ کردیتے ہیں، اس پر عدالت نے ہدایت کی کہ جو لسٹ جیل میں موجود عمران خان دیں آپ اس کے مطابق عمل کریں۔ 

مشہور خبریں۔

فلسطین میں سعودی عرب نے سفیر کیوں بھیجا؟

?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:گزشتہ روز علاقائی میڈیا نے فلسطین میں سعودی عرب کے پہلے

عمران خان سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے کوششیں جلد رنگ لائیں گی، فواد چوہدری

?️ 5 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا

ججز بھی ہائبرڈ طرزِ حکمرانی کے خلاف بول پڑے!

?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس اطہر من اللہ بالکل ٹھیک تھے کہ

صیہونی ریاست میں معاشی جمود، غزہ جنگ کے نتیجے میں 60 ہزار کمپنیاں بند

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جاری جنگ اور مسلسل میزائیل حملوں نے مقبوضہ علاقوں

لیبیا پر ہمارا حملہ غلط تھا: فرانسوی صدر میکرون

?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے افریقہ کے حوالے سے ملک کی ماضی

امریکی ریاستوں کو عارضی حراستی مراکز کی تعمیر کے لیے فنڈز کی ضرورت

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: وفاقی ہنگامی انتظامی ایجنسی (FEMA) نے مختلف ریاستوں کو 608

ایس ای او کانفرنس: چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے

?️ 14 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے وزیراعظم لی چیانگ 4 روزہ دورے

کیا سعودی عرب بھی اسرائیل کا مخالف ہو چکا ہے؟

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے