سچ خبریں:یورپی کونسل کے خارجہ تعلقات کے شعبے کی جانب سے 11 ممالک کے رائے عامہ کے جائزے سے معلوم ہوا کہ ان ممالک کے عوام کا ایک بڑا حصہ روس کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہتا ہے یا کم سے اکم اس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
روس کے خلاف مغربی حکومتوں کے پروپیگنڈے کے باوجود یورپی کونسل کے خارجہ تعلقات کے شعبے کی جانب سے کرائے گئے ایک تازہ ترین سروے سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تر یورپی شہری روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں جبکہ کچھ یوکرین جنگ کے خاتمے کے بعد اس ملک کے ساتھ مکمل تعاون کے حق میں ہیں۔
واضح رہے کہ یہ سروے یورپی خارجہ تعلقات کونسل کی جانب سے رواں سال اپریل میں 11 یورپی ممالک میں کیا گیا تھا جن میں آسٹریا، بلغاریہ، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، ہنگری، اٹلی، ہالینڈ، پولینڈ، اسپین اور سویڈن شامل ہیں ۔
اسپوٹنک خبر رساں ادارے کے مطابق اس تحقیق میں جواب دہندگان سے کہا گیا کہ وہ یہ تصور کریں کہ یوکرین کا تنازع مذاکرات کے ذریعے ختم ہو جائے گا،انھیں مختلف آپشنز دیے گئے کہ وہ روس کے ساتھ اپنے ملکوں کے تعلقات کیسے استوار کریں۔
اس کی بنیاد پر، 21% جواب دہندگان نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر تعاون پر مبنی ہونے چاہئیں، 48% ماسکو کے ساتھ محدود تعلقات کے حق میں تھے جبکہ جواب دہندگان میں سے صرف 18 فیصد کا خیال تھا کہ ان کے ملک کو روس کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کر دینے چاہئیں، اور 13 فیصد اس سوال کا جواب نہیں دے سکے۔