?️
اسرائیل کو تحویل دی گئی لاش ایک اسرائیلی فوجی کی ہے، نہ کہ نامعلوم شخص کی:حماس کا اعلان
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ لاش، جسے اسرائیلی حکام نے نامعلوم قرار دیا تھا، دراصل اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار کی ہے جو مئی 2024 میں جبالیا کیمپ میں القسام بریگیڈز کے ہاتھوں اسیر ہوا اور بعد میں مارا گیا۔
الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے ایک اعلیٰ ذریعے نے بتایا کہ یہ فوجی براہِ راست جھڑپ کے دوران گرفتار ہوا تھا، اور اس کی لاش کو بعد ازاں مزاحمتی فورسز نے ایک زیرِ زمین سرنگ میں منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے جبالیا علاقے میں مزاحمتی ٹھکانوں پر حملہ کیا، تاہم جھڑپ میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے اور ایک فوجی قیدی بن گیا۔
دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ منگل کو حماس کی جانب سے واپس کی گئی چوتھی لاش کی پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے جانچ سے یہ ثابت نہیں ہوا کہ وہ کسی اسرائیلی قیدی کی ہے۔
صہیونی میڈیا کے مطابق، بین الاقوامی ریڈ کراس کے ذریعے واپس کی گئی تین دیگر لاشوں کی شناخت تمیر نمرودی اورئیل باروخ اور ایتان لیوی کے نام سے کر لی گئی ہے، تاہم چوتھی لاش کی شناخت پر اسرائیل اور حماس کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔
اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ لاش دراصل ایک فلسطینی شہری کی ہے جو اسرائیلی فوج کے ساتھ سرنگوں کی صفائی کے آپریشنز میں تعاون کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی سے طے پانے والے قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے کے تحت، اسرائیل نے گزشتہ دو دنوں میں حماس سے آٹھ لاشیں اور 20 زندہ قیدی وصول کیے ہیں، جب کہ اس کے بدلے میں 250 فلسطینی قیدی (جن میں سے بیشتر عمر قید کے قیدی تھے) اور 1718 فلسطینی گرفتار شدگان کو رہا کیا گیا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق، اسرائیلی جیلوں میں اب بھی 10 ہزار سے زائد فلسطینی قیدی موجود ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور ان میں سے کئی کو تشدد، بھوک اور طبی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور اسرائیل کے اندرونی اختلافات کے اسباب
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے کل منگل کو اسرائیلی وزیر اعظم
جولائی
امریکی شہری یوکرین میں فوجی مداخلت کے مخالف
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج سے ظاہر
اگست
سعودی جیل میں قید سماجی کارکن کی تشویشناک حالت
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے آل سعود کی جیل میں ایک سعودی
ستمبر
فلسطینیوں کی امداد کے بارے میں شکوک و شبہات
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے گزشتہ رات
دسمبر
السوڈانی کا عراقی فوج کی جنگی سطح کو بڑھانے پر زور
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:اس ملک کی فوج کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر
جنوری
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر نے بھارت پر کڑی نظر رکھنے کا اعلان کردیا
?️ 2 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے
اگست
اسرائیل کو نکالنے اور قیدیوں کو رہا کرنے میں ہمارے پاس کوئی سرخ لکیر نہیں: حماس
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے دفتر اسیران و شہداء کے
اگست
بجلی مزید مہنگی
?️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے ایک بار پھر صارفین پر بجلی بم گرادیا،
جون