?️
سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ روس اوریوکرائن کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی اور بحران نیٹو کی اشتعال انگیزیوں کی وجہ سے ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان جاری لڑائی کے بارے میں اپنے تازہ ٹوئٹ میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لکھا ہے کہ وہ جنگ کو کسی بھی مسئلے کا حل نہیں سمجھتے، انہوں نے لکھا کہ جنگ بندی کا قیام نیز سیاسی اور جمہوری راہ حل پر توجہ مرکوز کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ادھر ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کیف میں ایرانی سفیر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرکے انہیں ایرانی شہریوں اور طالب علموں کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ہیں۔
انہوں نے بتاکہ بحران کے آغاز ہی میں ایران کی وزارت خارجہ نے کرائسس سیل قائم کردیا تھا، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے سفیر کو ہدایت کی ہے کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایرانی شہریوں کو چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کی جائیں،انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، ایرانی شہریوں کے انخلا کے لیے تمام لازمی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
یادرہے کہ یوکرائن بحریان کے شدت اختیار کر جانے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ نے یہ دوسری بار سفیر ایران سے ٹیلی فون پر رابطہ اور ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔


مشہور خبریں۔
وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین کا تمام ممالک سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ
?️ 2 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی چوہدری سالک
اکتوبر
کویت میں امریکی سفارت خانے کے ایک کارکن کی خودکشی
?️ 25 جولائی 2021القبس اخبار نے کویت میں امریکی سفارت خانے میں سکیورٹی اہلکار کی
جولائی
16 ملین شامی پناہ گزینوں کو فوری انسانی امداد کی ضرورت : اقوام متحدہ
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق، شام میں انسانی بحران
دسمبر
مریم نواز کی بھارت سے آنے والے پاکستانی مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت
?️ 5 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت سے علاج
مئی
کیا بحیرہ احمر میں 1956 کا منظر نامہ دہرایا جانے والا ہے؟
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ اور انگلستان کے یمن پر حملے کو زیادہ
جنوری
مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کے ’سنجیدہ رویے‘ کی ضرورت ہے، رانا ثنااللہ
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا
مئی
5 سالہ فلسطینی بچیک کی لعنت، اسرائیلی فوج کے لیے نئی مصیبت
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز میکسیکو
جنوری
گروسی کا واضح اعتراف کہ ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: تہران کے خلاف تنظیم کی سازش کی ناکامی کے باوجود
جون