روس کی صیہونی بحری جہاز پر حملے کے سلسلہ میں عائد الزامات کی تردید

روس

🗓️

سچ خبریں:روس نے سلامتی کونسل کی جانب سے بحیرۂ عمان میں اسرائیلی جہازپر ہونےو الےحملے پر رد عمل ظاہر کیا اور صہیونی ذرائع کے کچھ تجزیوں کو مسترد کردیا۔

ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر دمتری پولیانسکی نے عمان کے سمندر میں اسرائیلی جہازپر حملے کے واقعے میں سلامتی کونسل کی مداخلت کرنے پر ردعمل ظاہر کیا، روسی سفارت کار نے بحیرہ عمان میں صیہونی جہاز "مرسر اسٹریٹ” کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے بارے میں کہاکہ تل ابیب اور بعض ممالک کی جانب سے حالیہ مبینہ معلومات متضاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر نے کہا ہے کہ ماسکو تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ حقائق کو واضح کرنے کے لیے کریملن نے کئی قیاس آرائیوں کے تجزیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات سے جب سے اسرائیلی جہاز مرسر اسٹریٹ عمان سمندر میں تباہ ہوا ہے، کچھ علاقائی اور مغربی ذرائع ابلاغ نے فوری طور پر ایران کو مورد الزام ٹھہرایا اوریہ دعویٰ کیا کہ ایرانی ڈرونز نے جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ یہ جھوٹا دعوی جس کے لیے اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے ، مغربی اور صہیونی حکام کی جانب سے ایران کے خلاف جھوٹے الزامات کی لہر کا باعث بنا ہے جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

دوسری جانب ، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ شائع کیاکہ ایران خلیج فارس کی سلامتی کا ضامن ہونے کے ناطے برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

سندھ ہائی کورٹ سے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو راحت ملی

🗓️ 17 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری

ترکی میں معاشی بحران کی وجوہات کیا ہیں ؟

🗓️ 28 مئی 2024سچ خبریں: ترکی میں معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی بدستور جاری ہے

غزہ کی صورتحال،یورپی یونین کی زبانی

🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے غزہ کی

آئی ایم ایف نے 5 سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھنےکی نفی کردی

🗓️ 1 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے 5 سال میں

افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیئے طالبان نے افغان حکومت سے ملاقات کا اعلان کردیا

🗓️ 16 مارچ 2021قطر (سچ خبریں) افغانستان میں 2 دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ

ایران کے ساتھ سرحدی معاہدے کے ثمرات جلد دکھائی دیں گے، آرمی چیف

🗓️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے

یمن کا امریکہ کو سخت جواب

🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے اسرائیل کے خلاف مسلسل کارروائیوں کو

وزیراعظم کا انسانی اسمگلرز کی جائیدادیں اور اثاثے ضبط کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا حکم

🗓️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے