روس موجودہ دور کا سب سے سنگین خطرہ ہے: برطانیہ

روس

🗓️

سچ خبریں:برطانوی فوجی کمانڈر نے روس کو برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا جبکہ روس کی سرحدوں پر نیٹو کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی کی حمایت میں کئی برسوں کے دوران ایسے ہی الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔
برطانوی فوج کے کمانڈر ون کارٹر نے ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ روس کو برطانوی قومی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ سمجھتے ہیں، کارٹر نے کہا کہ میں 2014 کے موسم گرما میں فوج کا کمانڈر بنا تھا، اس وقت یہ بحث جاری تھی کہ آیا انتہا پسندوں کی طرف سے دھمکیاں زیادہ اہم ہیں یا روسی حکومت کی طرف سے،کارٹر نے کہاکہ اس وقت ہم نے انتہا پسندی سے لاحق خطرات کو ترجیح دی جب کہ 2018 میں ہم نے برطانوی-روسی جاسوس سرگئی اسکریپال کے خاندان پر حملہ دیکھاجس کے بعد سے ہم نے اس ناقابل تردید حقیقت کا سامنا کیا کہ روس برطانیہ کے خلاف سب سے زیادہ سنگین خطرہ ہے۔

کارٹر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روس اور چین کی طرف سے لاحق خطرات غیر روایتی ہیں جو ایک ایسے گرے ایریامیں رونما ہوئے جسے دشمن ایک مستقل میدان جنگ کے طور پر دیکھتا ہے اور اپنے آپ کو طاقت کے تمام ذرائع استعمال کرنے کا حق دیتا ہےجبکہ وہ کھلی جنگ کے منظر کی طرف متوجہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گرے زون کی سرگرمیوں کو ایک ملک کی طرف سے دوسرے ملک کے خلاف معاندانہ کاروائیوں سے تعبیر کیا جاتا ہے جو فطرت میں جنگجو ہیں لیکن ان پر باقاعدہ طور پر جنگی کاروائی کا لیبل نہیں لگایا گیا ہے، اس علاقے میں ہائبرڈ یا مشترکہ جنگ کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

دہشت گردانہ حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم کا سیکیورٹی جوانوں کو سلام

🗓️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان  نے پنجگور اور نوشکی

افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے:قریشی

🗓️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

مغربی ایشیا میں امریکہ کے ہاتھوں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں پینٹاگون کی رازداری

🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے پینٹاگون کے خفیہ آرکائیوز سے 1300 سے

ڈنمارک میں غزہ کی حمایت میں وسیع عوامی مظاہرے

🗓️ 4 جون 2024سچ خبریں: ڈنمارک کے ہزاروں لوگوں نے اس ملک کے دارالحکومت کی

عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کوانتہائی غیر منصفانہ اور بے ہودہ قرار دیدیا

🗓️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کوانتہائی

سی ڈی اے کے 37 ارب روپے مالیت کے 29 کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف

🗓️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں کیپیٹل

کیا اردگان ترکی میں نئی بغاوت سے خوفزدہ ہیں؟

🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کے پانچ فوجی افسروں کی برطرفی ملک میں حالیہ

ہندوستان میں بڑھتے اسلامو فبیا کو روکنے کے لیے جمعیت علمائے ھند کا اقدام

🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:جمعیت علمائے ھند نے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے