?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے منگل کو اعلان کیا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور پولیس کے پرتشدد حملوں میں 13 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں۔
مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر عادل خدر نے کہا کہ حال ہی میں بیت لحم میں ایک 14 سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوا، جو اس ہفتے مغربی کنارے میں شہید ہونے والا تیسرا فلسطینی بچہ ہے۔
انہوں نے فلسطینی بچوں پر صہیونی ملیشیا کی فائرنگ کی مذمت کیے بغیر کہا کہ بچوں کو کسی بھی صورت میں نشانہ نہیں بنانا چاہیے، یونیسیف کے علاقائی ڈائریکٹر برائے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ نے مزید کہا کہ یہ ادارہ یورپی یونین کے تعاون سے فلسطینی بچوں کی بنیادی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے میں ان کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ برس 78 فلسطینی بچے اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے، رپورٹ کے مطابق 2021 میں مغربی کنارے میں 17 اور غزہ کی پٹی میں 61 بچے غاصب صیہونی حکومت کے فوجی دستوں کے ہاتھوں شہید ہوئے، یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے تشدد میں شدت پیدا کی ہے جسے کے تحت یہودی انتہا پسندوں نے مسجد الاقصی پرحملے کیے اور مسلمانوں کو مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
یاد رہے کہ مغربی کنارے اور یروشلم میں اسرائیلی پولیس کی مدد سے نام نہاد فلیگ مارچ کرنے والے انتہا پسندوں کے ساتھ اتوار کو شروع ہونے والی جھڑپیں ابھی تک جاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
عدالتیں خلاف قانون ریلیف نہیں دے سکتیں، سپریم کورٹ
?️ 22 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ عدلیہ
اکتوبر
ہم امریکہ کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلقات چاہتے ہیں: پاکستان
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ ہم پاکستان
اپریل
صیہونی وزیر اعظم متحدہ عرب امارات سے واپسی کے بعد کورونا قرنطینہ میں
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات سے واپسی کی پرواز
دسمبر
حلب میں منہدم عمارتیں اور زلزلہ سے بچاؤ کرنے والوں کی محنت
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر ماحولیات مرات کورم نے اعلان کیا کہ غازی
فروری
ایرانی وزیر خارجہ لبنان میں، پیغامات اور نتائج
?️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دو پاور پلانٹس
اکتوبر
یمنی دارالحکومت کو ایک بار پھر سعودیوں نے نشانہ بنایا
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے
فروری
کشمیریوں کی قتل گاہ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل
جولائی
مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے، چوہدری شجاعت حسین کا اعلان
?️ 12 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین
جنوری