سندھ پولیس کے اہلکاربھی کوروناکی نئی لہر کی لپیٹ میں

سندھ پولیس کے اہلکاربھی کوروناکی نئی لہر کی لپیٹ میں

?️

کراچی(سچ خبریں) کورونا کی نئی لہر سے  ملک بھرمیں نئے کیسز آنا شروع ہو گئے ہیں اسی دوران   گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سندھ پولیس کے اہلکاروں میں کورونا وائرس کے متعدد مثبت کیسز سامنے آگئے ہیں  جبکہ کورونا کے خلاف جنگ کے دوران 24 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کوروناوائرس کے 94 مثبت کیسز سامنے آگیے ہیں اور ان نئے 94 کیسز کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 250 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سندھ پولیس کے 94 افسران و اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، اس طرح اس وبا کا شکار ہونے والے افسران و اہلکاروں کی تعداد 6 ہزار 250 ہوگئی ہے۔

کورونا کا شکار اہلکاروں و افسران میں سے 24 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور اب تک 6104 افسران اور اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں اور 122 اہلکار ابھی بھی زیرعلاج ہیں جبکہ  ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جاری ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے خلاف ہر اوّل دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمتِ انسانیت کے لیے انتہائی پر عزم اور بلند حوصلہ ہیں جبکہ کورونا کا شکار اہلکاروں اور افسران کا پوری توجہ سے علاج کی جاری ہے اور وہ بھی اس وبا کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 179 ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 52 ہے اور صوبے میں 4 ہزار 453 اموات ہوچکیں ہیں اور 2 لاکھ 52 ہزار 674 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

جرمن وزارت دفاع بلین ڈالر کی لاگت سے فوج کو تیزی سے لیس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: جرمن وزارت دفاع روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کے

بیروت کے پیجرز دھماکوں میں صیہونی کابینہ کا کردار

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی کابینہ

امریکہ میں تیسری سیاسی پارٹی بنانا مریخ پر جانے سے بھی مشکل:نیویارک ٹائمز

?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکی سیاست

پاکستان نے بھارت میں زیرحراست کشمیری قائدین کی رہائی کا مطالبہ کیا

?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے صحافیوں کو ہفتہ

سپریم کورٹ فیصلوں میں آزادہے: چیف جسٹس پاکستان

?️ 20 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہےکہ ’کبھی

امریکہ اور چین کے درمیان لاطینی امریکہ میں اثر و رسوخ کی کشمکش

?️ 24 ستمبر 2025امریکہ اور چین کے درمیان لاطینی امریکہ میں اثر و رسوخ کی

فلسطین کا واحد راہ حل

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے ایک بیان جاری کرتے

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 اپریل کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے