رواں سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں 300 سے زائد فلسطینیوں کے مکانات تباہ

صیہونیوں

?️

سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور مقبوضہ فلسطین (او سی اے) نے اس سال کے آغاز سے صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 300 فلسطینی گھروں کو مسمار کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی امور کے رابطہ کاری کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر (یو سی اے) نے صیہونیوں کے ہاتھوں مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 300 فلسطینی گھروں کی مسماری کی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں 300 فلسطینی گھروں کو مسمار کیا گیا جسے دیکھتے ہوئے یو سی اے نے صیہونی حکومت کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے بالخصوص "سی” کے علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کی پالیسی کے خطرات سے خبردار کیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح صیہونی حکومت فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا جواز پیش کرتی ہے اور یہ دعویٰ کرتی ہے کہ ان کے پاس تعمیراتی اجازت نامہ نہیں ہے، تنطیم نے مزید کہا کہ صیہونیوں کے یہ دعوے ایسے وقت می کیے جارہے ہیں جبکہ اگر فلسطینی تعمیراتی اجازت نامہ حاصل کرنے کی کوشش بھی کریں تو انہیں نہیں ملے گا کیونکہ صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے (سی) علاقوں میں فلسطینی شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور انہیں ان علاقوں میں آباد ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

 

مشہور خبریں۔

اسٹیبلشمنٹ انتخابات سے ’سخت خوفزدہ‘ ہے، عمران خان

?️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جہاں ایک جانب وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ

صہیونیوں کے لیے بلیک سنیچر کے ڈراؤنے خواب کی تکرار

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کے ساتھ

ٹرمپ: پہلی پوٹن-زیلینسکی ملاقات میرے بغیر ہونی چاہیے

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہ

جنگ کےگزرنے کے ساتھ ایران کے حملے مزید کامیاب ہوتے گئے: وال سٹریٹ

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے تسلیم کیا ہے کہ ایران اور

روسی معیشت مغربی پیش گوئیوں سے کہیں زیادہ مضبوط: لی مونڈے

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لی موندے نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں گزشتہ 12

فواد چوہدری کی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیرمعمولی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نیوزی

عرب لیگ کی صیہونیوں کو دھمکی

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:عرب لیگ نے جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت کی

سی این این: برطانیہ امریکہ تجارتی معاہدہ لندن کے لیے ایک بڑی سفارتی فتح ہے

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: امریکی-برطانیہ تجارتی معاہدے کے بعد برطانوی حکومت کی ایک بڑی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے