دمشق بنے گا عرب دنیا کی سفارتکاری کا مرکز

دمشق

🗓️

سچ خبریں:شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے کہا کہ دمشق عرب دنیا میں سفارتکاری کا مرکز بنتا جارہا ہے ،انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ استنبول اور ریاض سے دوحہ تک مخالفین کی حیثیت سے اپنی شناخت کرنے والی متعدد قوتیں ختم ہوگئیں۔
شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری کا کہنا ہے کہ یہ بات ہر ایک پر ثابت ہوچکی ہے کہ یہ انتخابات (حالیہ صدارتی انتخابات) کسی کے لئے فتح اوراور کسی کےلیے شکست کا پیمانہ ہےنیز دوما میں شام کے صدر بشارالاسد کی رائے دہی کے لئے موجودگی فتح کا اعلان تھا،جب مغرب ہم پر اپنا انتخابی معیار مسلط کرتا ہے تو یہ ہمارے ساتھ غلط ہے اور یہ ایسی بات ہے جسے کوئی قبول نہیں کرتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ شام کی فتح دہشت گردی کے منصوبے پر فتح ہے جس پر کھربوں ڈالر خرچ ہوئے ہیں، شام کے خلاف 10 سالہ جنگ نے سلامتی کونسل کو انسداد دہشت گردی کی 11 قراردادیں جاری کرنے پر آمادہ کیااور اب دمشق عرب دنیا میں قبلہ اور سفارتکاری کا مرکز بن کر واپس آیا ہےجبکہ سلامتی کونسل میں پہلے دن سے ہی ہم ایک جارحانہ پوزیشن میں تھے کیونکہ ہم حق پر تھےیہی وجہ ہے کہ استنبول اور ریاض سے دوحہ تک مخالفین کی حیثیت سے اپنی شناخت کرنے والی متعدد قوتیں ختم ہوگئیں ۔

بشار الجعفری نے کہا کہ شام آج اپنی فتح کے عروج پر ہے جبکہ اور اس کے دشمنوں کا خیال ہے کہ واشنگٹن میں بیٹھے امریکی حکام نے ایسا کیا ہے، دمشق میں سفارت خانوں کے دوبارہ کھلنے وجہ یہ ہے کہ شام اب اس طرح نہیں ہے جیسا کہ 10 سال پہلے تھا،یہاں جو ہوا وہ شام کے لئے اہم اسٹریٹجک آپشنز پر ووٹ کی صورت میں تھا جس میں دوستوں کا اتحاد بھی شامل تھا، عوام نے ہمارے اتحاد کو اور مزاحمت کے محور کی حمایت نیزحزب اللہ کے ساتھ ہمارے اتحاد کو ووٹ دیاجبکہ مغرب کے مفادات سے ہمارے ٹکراؤ کی اصل وجہ خطے میں اسرائیلی منصوبہ ہے۔

شامی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ فرقہ وارانہ اور مذہبی مسائل کا شامی عوام پر کوئی اثر نہیں ہے اور شامی شعور اور بیداری ہماری فتح کی ایک دلیل ہے،تاہم اگرسلامتی کونسل میں روس اور چین کی موجودگی نہ ہوتی تو صورتحال آج کے دور سے بھی بدتر ہوتی، مغرب نے گذشتہ نو برسوں میں شام میں مداخلت کے لئے آٹھ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کی کوشش، اس بار کھیل کے دروازے سے

🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:سعودی ٹینس کھلاڑی کے صیہونی کھلاڑی کے مقابلہ میں آنے کے

جی میل کا نیا لے آؤٹ پیش کرنے کا اعلان

🗓️ 3 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل نے صارفین

اقوام متحدہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر اٹھانے پر روسی سفارتکار کا ردعمل

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:لبنان میں روس کے سابق سفیر نے اقوام متحدہ کی جنرل

پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کا بیان مسترد کر دیا

🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کا مقبوضہ کشمیرمیں

یورپی سپریم کورٹ کا امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف بڑا جرمانہ

🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: یورپی سپریم کورٹ ای سی جے کے فیصلے کے مطابق امریکی

نیتن یاہو اور گانٹز کے درمیان تعلقات پہلے سے زیادہ نازک مرحلے میں

🗓️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے اس سلسلے میں اپنی ایک رپورٹ میں

اسرائیل کا غزہ میں ہسپتالوں کو تباہ کر نے کا سلسلہ جاری

🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی نسل

پرتگالیوں نے مکانات کی زیادہ قیمت کے خلاف احتجاج کیا

🗓️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:پرتگال میں 2010 کے بعد سے جائیداد کی قیمتوں میں 75%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے