دشمن مکمل تباہی تک فلسطین میں آرام نہیں کر سکتا: جہاد اسلامی

فلسطین

?️

سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے مزاحمت کے محور کو فلسطینی مزاحمت کا سیفٹی والو قرار دیا اور کہا کہ صیہونی حکومت کبھی بھی فلسطینی علاقوں میں امن کا رنگ نہیں دیکھے گی۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن ولید القططی نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں موجود قیدی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور جہاد اسلامی  فلسطینیوں کے ساتھ جیلوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی پیروی کر رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بارے میں کہاکہ ہم اس سلسلہ میں حماس تحریک کے ساتھ ہیں اور ہم اسے ایک اہم اور قومی مسئلہ سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی نئی یا خفیہ بات نہیں ہے اور اگر کوئی پیش رفت ہوئی تو اس کا اعلان کیا جائے گا، القططی نے مزید بستیوں کے تسلسل کے ساتھ صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کی زمینوں کو ہڑپ لینے کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس حکومت کے قیام کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری ہے اور یہ حکومت چاہتی ہے کہ فلسطینی سرزمین فلسطینیوں سے خالی کر دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال (2021) میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونیوں کی منظم قتل عام کی پالیسی کا تسلسل دیکھا گیا جبکہ فلسطینی عوام نے اس سال اپنی مزاحمت سے آزادی کی طرف پیش رفت کی۔

 

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ دورے کا اہم ترین ایجنڈا

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ دورے کا سب سے اہم

بچوں میں موٹاپے کی اہم وجہ سامنے آگئی

?️ 12 جون 2021سیؤل(سچ خبریں)جنوبی کورین ماہرین نے بچوں میں موٹاپے کی ایک اہم وجہ

نیتن یاھو کے ہاتھ میں بھی آخر کار موبائل

?️ 21 جون 2021سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم جو موبائل فون رکھنے پر یقین نہیں

کیا صیہونی کنسٹ تحلیل ہو جائے گی؟ نیتن یاہو کے اتحاد کا سیاسی مستقبل خطرے میں

?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ کی تحلیل ،ریدی یہودیوں کی فوجی سروس اور

حزب اللہ کے پاس اسرائیل کا کمزور نقطہ کیا ہے؟

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: معاریف اخبار کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کی کمزوری کو

کیا امریکہ میں مسلح تشدد کم ہو رہا ہے؟

?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں:   دو امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں نے حال ہی میں اپنی

امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ روابط کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️ 2 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ روابط کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے