سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے دعویٰ کیا کہ عدنان ابو ولید الصحراوی داعشی رہنما افریقہ کے بڑے صحرا میں ہلاک ہو گیا ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دعویٰ کیا کہ فرانسیسی افواج نے بڑے صحرا نامی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے رہنما عدنان ابو ولید الصحراوی کو ہلاک کر دیا ہے،واضح رہے کہ تقریبا تین سال پہلے امریکی محکمہ خارجہ نے افریقی صحراؤں میں خود ساختہ داعشی حکومت اور اس کے رہنما کو دہشت گردکی بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔
یادرہے کہ عدنان ابو ولید الصحراوی پولیساریو فرنٹ سے وابستہ فوج کا سابق رکن تھا اور بعد میں مغربی افریقہ میں سرگرم دہشت گرد گروپ توحید اور جہاد میں شامل ہوا،تاہم مغربی افریقی توحید اور جہاد تحریک کے بلڈ سائنرز موومنٹ جس کی قیادت مختار بیلموختار کے ہاتھ میں ہے،کے ساتھ انضمام کے دو سال بعد ، ابو ولید نے داعش سے بیعت کا عہد کیا اور اپنے دہشت گرد گروہ کو افریقی صحراؤں میں خود ساختہ خلافت کا نام دیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس تنظیم نے گذشتہ اکتوبر میں چار امریکی فوجیوں اور پانچ نائیجیرین فوجیوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی،تاہم عدنان ابو ولید الصحراوی اور اس کا گروہ 2015 سے ان صحراؤں میں داعش کے نام سے لڑ رہے ہیں۔