اپوزیشن نے چیلنج کرنے سے قوانین کو پڑھا بھی نہیں

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے پارلیمانی اجلاس روکنے کی کوشش کی اور قوانین کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ ہے، حالانکہ انہوں نے قوانین کو پڑھنے کی زحمت بھی نہیں کی ہے اسلام آباد میں پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ملیکہ بخاری کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران وزیر قانون نے کہا کہ اپوزیشن کوشش تھی کہ مشترکہ پارلیمانی اجلاس نہ ہو انہوں نے کہا کہ اگر ان قوانین میں اگر کچھ غیر پارلیمانی اور غیر قانونی ہے تو بتائیں لیکن کچھ لوگوں نے اس قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ جو قانون آپ نے پڑھے نہیں ہیں اس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیسے کریں گے ایک سوال کے جواب پر وزیر قانون نے کہا کہ اپوزیشن کوئی بل منظور نہیں ہونے دینا ہی نہیں چاہتی فروغ نسیم نے کہا کہ ای وی ایم سے الیکشن کروانے سے الیکشن کمیشن کا کردار ختم نہیں ہوگا وہ قانون کے مطابق کام کریں گے. انہوں نے کہا کہ ای وی ایم اور پرانا سسٹم دونوں سو فیصد نہیں ہے لیکن ای وی ایم پرانے سسٹم سے بہتر ہے فروغ نسیم نے کہا کہ حساس معاملات کو کھلے عام تبادلہ خیال نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن سے متعلق قانون صرف ایک شخص کے لیے نہیں ہے یہ سب کے لیے ہے، جو بھی قانون کے پیرائے میں آئے گا یہ سب کے لیے یکساں ہوگا.
انہوں نے کہاکہ اس وقت کی بات ہے جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی کلبھوشن کو مشاورت کی رسائی نہیں دی گئی تھی جس کے نتیجے میں بھارت آئی سی جے گیا اور اس ہی دوران حکومت تبدیل ہوئی، لہذا پی ٹی آئی اور اسکی حکومت کو یہ کیس ورثے میں ملا تھا. وزیر قانون نے کہا کہ بھارت کی خواہش تھی کہ کلبھوشن کی کو رہا کردیا جائے لیکن آئی سی جے نے اس کی خواہش کو مسترد کیا اور پاکستان یہ کیس جیت چکا ہے انہوں نے کہا کہ اس پر آئی سی جے جولائی 2019 میں آئی سی کے فیصلے میں کہا گیا کہ پاکستان میں آرٹیکل 199 اور 184/3 بھی موجود ہے ساتھ ہی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو بھی سامنے رکھا گیا جس کے بعد آئی سی جے نے کہا کہ نتائج کا جائزہ لینا پاکستان کا فرض ہے جو پاکستان کو ہی کرنا چاہیے.

فروغ نسیم نے کہا کہ اگر یہ قانون نہیں آتا ہے تو بھارت کے ناکام عزائم اپناتا اور پہلے پاکستان کے خلاف آئی سی جے میں اپیل دائر کی جاتی دوسرا اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کے پاکستان پر پابندیاں عائد کی جاتی فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن مردم شماری کی بات کر رہی ہے،مردم شماری پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہی کرائی گئی تھی اور جب نتائج آئے تو ایم کیو ایم نے ناراضگی کا اظہا کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی.
انہوں نے کہا کہ نئی حکومت سے پاکستان کے تمام صوبوں نے دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ کیا،اور اب یہ مردم شماری جدید آلات کے ذریعے کیا جائے گا حیدرآباد یونیورسٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے کہتے ہیں حیدرآباد میں یونیورسٹیز نہیں ہونی چاہیے انسداد ریپ قوانین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ملیکہ بخاری نے کہا کہ پاکستان میں انسداد ریپ قوانین میں خلا تھا جس کی وجہ ان قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے خصوصی عدالتیں بنائی گئی ہیں تاکہ کیسز کے فیصلوں میں تعطل کو روکا جاسکے انہوں نے بتایا کہ ان کیسز کے فیصلے 4 سے6 ماہ کے درمیان کیے جائیں گےاور اس کے لیے وفاقی و صوبائی سطح پر تحقیقاتی ادارے قائم کیے جائیں اور یہاں تربیت یافتہ افسران تفتیش کریں گے.
انہوں نے کہا کہ اینٹی ریپ کرائسز سیل قائم کیا گیا جس میں خواتین و بچیوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا اس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر کریں گے اور اس میں عملہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تعینات کیا جائے گا. ملیکہ بخاری نے کہا کہ ریپ کے کیسز میں ملوث مجرموں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا جس میں نادرا وزارت قانون کے ساتھ مل کر ایک ریپ مجرموں سے متعلق رجسٹر بنائیں گا تاکہ اس طرح کے کیسز سے اچھی طرح نمٹا جا سکے انہوں نے بتایا پاکستان اسلامی کونسل نے کیمیائی طریقے سے نامرد بنانے کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اسے غیر اسلامی قرار دیا تھا، جس کے بعد اس طریقے کار کو قانون کی شق سے نکال دیا گیاہے انہوں نے بتایا کہ ہم طلاق کے بعد خواتین کے حقوق اور جائیداد میں ورثے سے منتقل قوانین بھی منظور کیے ہیں.

مشہور خبریں۔

امریکا سے دیرینہ مراسم اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں، پاکستان

?️ 7 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے

طالبان کا امریکی فوجی انخلا کے بارے میں بیان

?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے کہا کہ اگر متفقہ ڈیڈ لائن کے

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے ایک دوسرے پر لفظی وار

?️ 5 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم  نے شنگھائی

جرم سے انکار کرنے کا بھی انوکھا انداز

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:لیبیا سے اٹلی جانے والے سمندری راستے پر یونانی پانیوں میں

نیتن یاہو جنگ روکنے اور قیدیوں کے تبادلے میں سب سے بڑی رکاوٹ

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے ایک سروے

خارکیف میں یوکرائنی فوج کی مایوسی بے نقاب

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکے مطابق یوکرین کی مسلح فوج کی خارکیف

کورونا وائرس نے 13 کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کردیا، 28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے

?️ 5 اپریل 2021جنیوا (سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں شدید قہر مچا

عرب ممالک کا شنگھائی تنظیم میں شمولیت کا رجحان

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:بعض بین الاقوامی ماہرین نے اعلان کیا کہ کثیر قطبی نظام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے