?️
سچ خبریں: غزہ کی صورتحال کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے جواب میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں پیش کردہ دعوے بالکل ہی بے بنیاد ہیں۔
تحریک نے قریب الوقوع حملے یا "فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ جھوٹے دعوے صہیونی ریجیم کی گمراہ کن پراپیگنڈا مہم سے ہم آہنگ ہیں اور فلسطینی عوام کے خلاف اس ریجیم کے منظم جرائم اور جارحیت کو جاری رکھنے کے لیے ایک ڈھال کا کام کر رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زمینی حقائق ان دعووں کے بالکل برعکس ہیں، کیونکہ صہیونی قبضہ فوج خود ہی غزہ میں مجرمانہ گروہوں کو تشکیل دینے، انہیں مسلح کرنے اور فنڈنگ کرنے کا مرتکب ہو رہا ہے جنہوں نے قتل، اغوا، امدادی ٹرکوں کی لوٹ مار اور فلسطینی شہریوں پر حملوں کے واقعات کو جنم دیا ہے۔ یہ ریجیم تو طور پر اپنے میڈیا اور جاری کردہ ویڈیوز کے ذریعے ان جرائم کا اعتراف کر چکا ہے، جو اس کے براہ راست کردار کو واضح طور پر ثابت کرتا ہے۔
تحریک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ کی پولیس فورسز عوامی اور سماجی حمایت کے ساتھ، ان مجرمانہ گروہوں کو گرفتار کرنے اور انہیں واضح قانونی طریقہ کار کے تحت سزا دلانے کے اپنے قومی فرائض سرانجام دے رہی ہیں تاکہ شہریوں کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
حماس نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبضہ کرنے والی ریجن کے گمراہ کن بیانیے کو دہرانا بند کرے اور اس کے بجائے، اس ریجیم کو فائر بسی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں سے روکے، جن میں ان مجرمانہ گروہوں کی حمایت اور اپنے کنٹرول والے علاقوں میں ان کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
دراں حالانکہ صہیونی ریجیم نے کئی بار اپنے میڈیا میں یاسر ابو شباب کے نام سے موسوم دہشت گرد گروہ کو اپنا پیدا کردہ قرار دیا ہے، لیکن امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے اس گروہ کے خلاف حماس کی حفاظتی کارروائیوں کو غزہ کے عوام کے خلاف کارروائی قرار دینے کی کوشش کی ہے، حالانکہ یہ گروہ جنگ کے دوران غزہ میں انسانی امداد کے قافلوں کو لوٹتا رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف امریکہ کے جرم کی مذمت
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے آج
جون
صومالیہ فوج کے ہاتھوں الشباب تنظیم کے 200 دہشت گرد ہلاک
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:صومالیہ فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے فوجی
اکتوبر
شبلی فراز کی گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ
?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر نامعلوم
دسمبر
اردن اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کی
مارچ
ایف آئی اے نے علی ترین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کے بعد تحریک انصاف
جولائی
اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون
?️ 23 جولائی 2025اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون اکیسویں صدی میں،
جولائی
صہیونی حکام کا فلسطینیوں کے خلاف اپنی بربریت کا اعتراف
?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: آج صبح متعدد فلسطینی نابلس کے شہر بورین کے ارد
جنوری
یوکرین جنگ کےعالمی نظام پر سیاسی اثرات
?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی یوکرین کی جنگ
فروری