🗓️
سچ خبریں: تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری کو فلسطینی قوم کے خلاف واضح جارحیت قرار دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے مغربی کنارے میں 6 ہزار نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری پر مبنی اقدام فلسطینی قوم اور اس سرزمین کے خلاف واضح جرم اور جارحیت ہے۔
مزید:فلسطین کی جنگ عالم اسلام کی جنگ ہے:خالد مشعل
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا یہ فیصلہ ہمارے انقلاب کو مزید تابناک بنائے گا اور غاصبوں کے ہاتھوں سے آزاد ہونے کی ہماری مزاحمت پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گی۔
مزاحمت کے ذریعے ہم اپنی سرزمین کو حملہ آوروں کے وجود سے پاک کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے، بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے کے دیہاتوں اور شہروں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کے وحشیانہ حملوں میں اضافے اور فلسطینیوں کے گھروں کی تباہی کے ساتھ ساتھ اس منصوبے کی منظوری سے فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد میں اضافہ ہوگا۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کی عرب اور اسلامی اقوام اور آزاد عوام کو چاہیے کہ وہ صیہونی قبضے کے خلاف، صیہونیوں کی مکمل تباہی اور فلسطینی سرزمین کی آزادی تک ان کی ضروری حمایت کریں۔
واضح رہے کہ صہیونی غاصب فلسطینیوں کی آبادی پر تسلط قائم کرنے کے لیے حالیہ دہائیوں میں بستیوں کی تعمیر کے حربے کو استعمال کرتے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
یہ بھی:استقامتی محاذ کو مضبوط کرنے میں ایران، شام اور حزب اللہ کا اہم کردار ہے:حماس
چند روز قبل صیہونی قومی سلامتی کے وزیر نے صیہونی بستی جفعات افیتار کے تعمیراتی عمل کے دورے کے دوران دہشت گردانہ اور اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے ایک بار پھر مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کے گھروں کی تباہی کی حمایت کی۔
مشہور خبریں۔
ایرانی میزائل آسانی سے تل ابیب تک پہنچ سکتے ہیں:امریکی جنرل
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:جنرل میکنزی نے امریکی سینیٹرز کو بتایا کہ ایران کے پاس
مارچ
قومی اسمبلی اجلاس: 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف کیسز ملٹری ایکٹ کے تحت چلانے کی قرارداد منظور
🗓️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف
جون
غزہ کے گھاٹ کے بارے میں امریکی جھوٹے پروپیگنڈے کا انکشاف
🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے غزہ کے ساحل پر 230 ملین ڈالر کی خطیر
جون
جنگ بند ہوسکتی ہے پر صلح ممکن نہیں:یمنی ماہرین
🗓️ 8 فروری 2021سچ خبریں:یمنی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے امریکی صدر نے کہا
فروری
بھارتی وزیر اعظم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک
🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:بھارتی وزیر اعظم کے دفتر نے اتوار کی صبح اعلان کیا
دسمبر
تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی گراوٹ
🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: بلومبرگ ویب سائٹ نے اعلان کیا کہ تہران اور لبنان
اگست
ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم
🗓️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی
نومبر
وزیر اعظم کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت
🗓️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو
مئی