?️
حماس کا سیاسی مرکز دوحہ کے بعد کہاں ہوگا؟
عرب روزنامہ رای الیوم نے اپنی تازہ رپورٹ میں اسرائیل کی جانب سے قطر میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کے بعد ممکنہ نتائج اور اس تحریک کے سیاسی دفتر کی آئندہ منتقلی کے بارے میں تجزیہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، تل ابیب قطر پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ حماس رہنماؤں کو دوحہ سے نکالے، اور یہاں تک دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو حملے دوبارہ دہرائے جائیں گے۔ اس صورتحال میں مختلف ممالک بطور میزبان زیر غور ہیں۔
الجزائر: فلسطین کی کھل کر حمایت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات نارملائز نہ کرنے کی وجہ سے حماس کے لیے موزوں ترین آپشن سمجھا جا رہا ہے۔ صدر عبدالمجید تبون بھی اسی پالیسی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
مصر: ثالثی کردار کی بدولت یہ امکان موجود ہے کہ قاہرہ حماس رہنماؤں کی میزبانی کرے۔ مصری حکام نے امریکہ کو وارننگ دی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مصر میں کسی کارروائی کی صورت میں نتائج تباہ کن ہوں گے۔
قطر نے اسرائیلی حملے کے باوجود امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں کسی قسم کی نظرثانی کی خبروں کو سختی سے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ سیکورٹی اور دفاعی روابطماضی سے زیادہ مستحکم ہیں۔
قطر آئندہ ہفتے عرب و اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس بھی بلانے جا رہا ہے تاکہ اسرائیلی حملے کے اثرات پر بات کی جا سکے۔
خلیجی ممالک میں حماس اور اسرائیل کے معاملے پر مختلف رویے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ امارات کے صدر محمد بن زاید قطر گئے اور اظہار یکجہتی کیا، لیکن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان باوجود وعدے کے دوحہ نہ گئے۔
اسرائیلی اخبار معاریو کے سروے کے مطابق 75 فیصد اسرائیلی قطر میں حماس رہنماؤں پر حملے کے حامی ہیں، تاہم تقریباً نصف نے اس کارروائی کے وقت پر سوال اٹھایا۔
رای الیوم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے عزائم اور گتریٹر اسرائیل کے خواب نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مزاحمتی محاذ، ایران اور ان کے اتحادی اس جدوجہد میں تنہا نہیں۔ یہاں تک کہ وہ عرب ممالک جو پہلے مزاحمت کو خطے کی بدامنی کا ذمہ دار ٹھہراتے تھے، اب خود اسرائیلی اقدامات کو اپنی سلامتی کے لیے خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
شہباز شریف کی برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت
?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات 60
فروری
پاکستان نے 5 سال میں 32.8 گیگا واٹ کے سولر پی وی ماڈیول درآمد کرلئے
?️ 8 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز (بی ای
جون
حماس نے قابض افواج کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کیا
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: حماس تحریک نے ہیبرون کے مشرق میں کریات اربع
ستمبر
خطے میں امن کیسے ہوگا؟بادشاہ اردن کی زبانی
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن کے بادشاہ نے غزہ کی جنگ کے خاتمے کو
اکتوبر
مسجد اقصیٰ خطرے میں
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ایک فلسطینی میڈیا سے گفتگو میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ
ستمبر
امریکی طلباء کا غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خلاف احتجاج
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف امریکی طلباء کے
مئی
کے الیکٹرک کی صارفین سے 4.49 روپے فی یونٹ اضافی وصولی کیلئے درخواست
?️ 21 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) کے الیکٹرک نے نیپرا سے مارچ میں استعمال ہوچکی
اپریل
واٹس ایپ کا بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: واٹس ایپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر
اگست