?️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے ساتھ فوجی تصادم کی صورت میں صیہونی حکومت بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اگر حزب اللہ کے ساتھ جنگ ہوئی توصیہونی حکومت کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے،واضح رہے کہ بنی گانٹز جو دوسرے صہیونی عہدیداروں کے ساتھ مل کر حزب اللہ کے خلاف کھوکھلی دھمکیوں کے ڈھولوں کو مسلسل پیٹتے رہتے ہیں اس بار اس نقصان کی بات کرتے ہوئے نظر آئے ہیں کہ اگر اسرائل کا مقابلہ حزب اللہ کے ساتھ ہوتا ہے تو صیہونی حکومت کو بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔
یادرہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی وزیر اعظم نے سید حسن نصراللہ کی انتباہ کے جواب میں کہا کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کردی گئی تو اس کی قیمت گھریلو محاذ پر بھاری ہوگی، تاہم گانٹز اپنی تقریر میں کھوکھلی دھمکیوں سے بھی باز نہیں آئے اور یہ دعوی کیا کہ یہ جنگ ہمارے دشمنوں کے لئے سخت اور خوفناک ہوگی،پورا لبنان لرز اٹھے گا اور حزب اللہ کو شدید نقصان پہنچے گا،
واضح رہے کہ لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے منگل کی شب اپنی ایک تقریر میں اسرائیلی عہدیداروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف سے کہتا ہوں کہ ہم جنگ کے خواہاں نہی ہیں لیکن اگر آپ جنگ شروع کرتے ہیں تو ہم اس کے لئے تیار ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا ہے کہ چند دن کی کشمکش پوری طرح کی جنگ میں تبدیل نہیں ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکام اور فوج میں حزب اللہ کا اتنا خوف وہراس پایا جاتا ہے کہ اس تنظیم کا مقابلہ کرنے کے بارے میں سوچ لیتے ہیں تو انھیں راتوں کو نیند نہیں آتی ، اس کا اعتراف صیہونی حکام اور فوجی عہدہ دار متعدد بار کر چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب کے وزیراعظم نے پولیس کو فلسطینیوں کو گولی مارنے کا اختیار دیا
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: لاپیڈ نے یہ الفاظ صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے
جولائی
پیوٹن امریکہ، جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں کو نئے سال کی مبارکباد نہیں دیں گے
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعے کو
دسمبر
ترکی کا 5400 سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 5400 سے
جنوری
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان فلسطینی شہید
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح ایک اور فلسطینی نوجوان کو مغربی
مئی
امریکی صدارتی مناظرے میں کون جیتا کون ہارا؟ ٹرمپ کی زبانی
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے
ستمبر
سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوئی جلدی نہیں
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:جب کہ سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو
ستمبر
فلسطینی جدوجہد نئے دور میں داخل ہو رہی ہے:ترک ماہر
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے سیاسی تحفظ کے ماہر نے لکھا کہ موجودہ حالات
مئی
کیا اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کو نہیں مارتا؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی بمباری میں اب
اکتوبر