🗓️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے حزب اللہ کی میزائل طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس تنظیم کے پاس 700 کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے والے ڈیڑھ لاکھ میزائیل موجود ہیں لہذ اس کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کی میزائلی طاقت میں اضافے سے متعلق اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ حزب کے پاس 700 کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے والے ڈیڑھ لاکھ میزائیل موجود ہیں اور آئندہ ہونے والی ممکنہ جنگ میں روزانہ 1000 ہزار سے 3000 ہزار تک میزائیل خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے زيرکنٹرول علاقوں پر فائرکئے جائيں گے۔
صیہونی حکومت کی فوج کے اندازوں کے مطابق حزب اللہ کے میزائیلی ڈپوز میں انواع اقسام کے میزآئيل موجود ہیں اور ایک نئی جنگ شروع ہونے کی صورت میں مقبوضہ علاقوں پر روزانہ کی بیناد پر 3000 راکٹ فائر کئے جانے کا امکان موجود ہے۔
صہیونی حکومت سے وابستہ نیوز ایجنسی کے مطابق 2006 میں ہونے والی 33 روزہ جنگ کے بعد حزب اللہ نے گزشتہ 15 برسوں کے دوران کافی پیشرفت کی ہے اور ایک اندازے کے مطبق حزب اللہ کے پاس 15 کلومیٹر سے لے کر 700 کلو میٹر تک مارکرنے والے میزائیل موجود ہیں جن میں 200 کلومیٹرتک مار کرنے والے گائیڈ میزائیل اور 400 کلومیٹر کے فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرونز بھی شامل ہیں۔
صیہونی حکومت کی فوج سے وابستہ حساس اداروں کے سینئر افسران کا کہنا ہے لبنان کے ساتھ جنگ کا امکان بہت ہی کم ہے،درایں اثناصیہونی حکومت کے ایک سابق فوجی جنرل نے حزب اللہ کی ميزائیلی طاقت کی تشریح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حزب کے ٹھیک نشانے پر لگلنے والے میزائیل پورے مقبوضہ فلسطین کی بجلی کی سپلائی کو ایک سال تک منقطع کرنے کے لئے کافی ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ صیہونی حکومت نے حزب اللہ کی میزائل طاقت سے نمٹنے کے لئے جنگی مشقیں انجام دی ہیں،بتایا جاتا ہے کہ صیہونی فضائیہ کے جنگی طیاروں پر حزب اللہ کے فرضی میزائل لگنے اور شمالی محاذ پر ممکنہ جنگ سے متعلق مشقیں انجام دی گئی ہيں۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں لاکھوں افراد بھوک کا شکار
🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں:UNRWA نے کہا کہ غزہ میں لاکھوں لوگ بھوک سے مر
فروری
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
🗓️ 21 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کو
ستمبر
مغرب کے دوغلے پن اور منافقت پر عمان کی شدید تنقید
🗓️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: عمان کے نائب وزیر خارجہ نے مغرب کے دوہرے موقف
جنوری
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 72 افراد کا انتقال
🗓️ 16 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے
اگست
آنکارا اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کی گرمجوشی
🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے ایک تقریب کے دوران
جنوری
صیہونیوں کا زور یا بیماروں پر چلتا ہے یا بچوں پر
🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا
نومبر
کیا صیہونی حزب اللہ کو شکست دے سکتے ہیں؟صیہونی میڈیا کا اعتراف
🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب حزب
ستمبر
یوٹیوب کے 10 بڑے چینلز میں پاکستانی کتنے ہیں؟
🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی مفت اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب
جنوری