?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے سینئرصحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ایک بار پھر آگ اور خون میں کھیل رہا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت اقدامات کرنے ہوں گے اور کراچی کےتھانوں میں بھی رینجرزکو تعینات کرناہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سےسینئرصحافی اطہر متین کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شدید مذمت کی۔وزیرداخلہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے واقعےکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل بہیمانہ واقعہ ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی ایک بار پھر آگ اور خون میں کھیل رہا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت اقدامات کرنے ہوں گے اور کراچی کےتھانوں میں بھی رینجرزکو تعینات کرناہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا صوبے میں وزیر اعلیٰ کے بعد وزیراعظم ہی کوئی بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صحافی اطہرمتین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کوملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کی جان،مال اورعزت کےتحفظ کویقینی بنائے، سندھ حکومت لاقانونیت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے۔


مشہور خبریں۔
امریکی وزیر جنگ پر سگنل میسنجر کے استعمال کا بھاری سایہ
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
یمن کی انصاراللہ سے یورپی یونین کوکیا تشویش ہے؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے ایک بار
جون
آبنائے ہرمز واشنگٹن اور تہران کے لیے ایک آزمائش
?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں:میگزین المجله نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
مئی
وزیر اعظم نے اپنا ایک اہم وعدہ پورا کر دیا
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا
جولائی
عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلاء نئی پارلیمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی شیعہ رابطہ بورڈ کے ایک رکن نے اپنے ملک سے
جنوری
خاشقجی کے قتل کو دبانے کے لیے بھاری رشوت
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد نے نگراں ادارے کی مخالفت کے
اپریل
صیہونی وزیر اعظم کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم نے اس حکومت کے فوجی اور انٹلی جنس
اپریل
کینسر کی تشخیص کے بعد بائیڈن کی پہلی عوامی نمائش
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے "جارحانہ” پروسٹیٹ کینسر ہونے کا اعلان
مئی