🗓️
سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خدشہ ظاہر کیا کہ حزب اللہ کے ساتھ کسی بھی جنگ کی صورت میں لبنانی مزاحمتی تحریک کی جانب سے روزانہ 2 ہزار میزائل فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں داغے جائیں گے۔
اسرائیل کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے کسی بھی جنگ کی صورت میں مقبوضہ علاقوں پر حزب اللہ کے راکٹ داغے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، رپورٹ کے مطابق صیہونی جنرل ایوری گورڈن نے اے ایف پی کو بتایا کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل پر روزانہ 2 ہزار میزائل داغے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تل ابیب اور اسدود جیسے شہر غزہ کی پٹی کے ساتھ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے قیام کے بعد سے سب سے زیادہ راکٹوں کا نشانہ بنے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ حزب اللہ کے ساتھ تنازعہ یا جنگ کی صورت میں ، ہم توقع کرتے ہیں کہ غزہ لڑائی کے مقابلہ میں لبنان سے اسرائیل پر روزانہ کم از کم پانچ گنا زیادہ میزائل داغے جائیں گے۔
دوسری جانب ایک صہیونی سکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی کے ساتھ ایک اور انٹرویو میں دعویٰ کیاکہ اسرائیلی فوج لبنان کا استحکام چاہتی ہے جبکہ حزب اللہ اس ملک میں عدم استحکام کا باعث ہے اور ملکی وسائل کو ایرانیوں کے مفادات میں استعمال کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے درکار ایٹمی مواد تیار کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ قریب ہوچکاہے ، تاہماسے بم بنانے کے لیے ابھی دو سال درکار ہیں۔
واضح رہے کہ یہ دعوے اس وقت کیے جاتے ہیں جب مغربی ایشیائی خطے میں صہیونی حکومت کے پاس واحد ایٹمی ہتھیار ہے اوریہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہونے سے انکار کرتی ہے جبکہ ایران نے ہمیشہ جوہری توانائی کے پرامن استعمال پر اصرار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کو دھمکی
🗓️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کے مندوب کے توسط سے حماس
اپریل
امریکی حکام کے دورے سے تائیوان میں علیحدگی پسندی کے جذبات کو تقویت
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کی صدر تسائی انگ وین نے آج جمعہ
اگست
سندھ وزیر اعلی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید
🗓️ 17 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پرشدید تنقید
نومبر
کیا یوکرائن انتخابات میں جیت پائے گا ؟
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس
جولائی
عراقی وزیر اعظم کا اس ملک کے دینی رہنما کے سلسلہ میں اظہار خیال
🗓️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے حالیہ عراق
مارچ
ایران، روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں؛ تہران کی دفاعی طاقت عروج پر
🗓️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:ایران، روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقوں کا واضح
مارچ
یورپ امریکی ڈکٹیشن کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے: ماسکو
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ
اکتوبر
خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت
🗓️ 14 فروری 2022ڈیرہ اسماعیل خان (سچ خبریں ) صوبہ خیبرپختوخوا کے بلدیاتی الیکشن میں
فروری