سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے غزہ کی تین روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی اہداف پر 1100 راکٹ فائر کیے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی سے مقبوضہ فلسطین میں واقع شہروں اور قصبوں کی طرف 1100 راکٹ فائر کیے ہیں، عبرانی ویب سائٹ والہ نے اطلاع دی ہے کہ جہاد اسلامی نے گزشتہ تین دنوں میں اسرائیلی اہداف پر 1100 راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ جمعے کی شام صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقوں پر حملہ کیا جس کے فورا بعد غزہ کی پٹی کے مزاحمتی گروپوں نے بھی جوابی کارروائی کی، فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے راکٹ حملوں میں اضافے کے بعد اسرائیل کے عبوری وزیر اعظم یائر لاپڈ نے گزشتہ شب غزہ کی پٹی کے اطراف میں قائم صہیونی بستیوں کے حکام سے ملاقات میں دعویٰ کیا کہ غزہ پر صیہونیوں کے اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں،اب کارروائیوں کا تسلسل فائدہ مند نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ دعویٰ اس وقت کیا گیا جب لبنان میں فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے احسان عطایا نے اعلان کیا کہ جو ثالثی کی جا رہی ہیں وہ صیہونی حکومت کو بچانے کے لیے ہیں لیکن ہم کسی ایسی ثالثی کو قبول نہیں کرتے جو ہماری قوم کے دفاع کے حق پر مبنی نہ ہو۔