?️
سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے پولیٹیکل بیورو کے ایک سینئر ممبر نے کہا کہ مزاحمتی محور نے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی حمایت اور غزہ جنگ میں حاصل فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ایک رہنما خالد البطش نے گذشتہ رات کہا تھا کہ یمن سے لبنان اور شام تک مزاحمت کے محور نے غزہ کی فتح کے حصول میں اپنا کردار ادا کیا ہے، البطش نے مزید کہاکہ ہمیں سید عبدالمالک الحوثی ، سید حسن نصراللہ، زیاد النخالہ اور دیگر مزاحمتی رہنماؤں کے الفاظ پر مکمل اعتماد ہونا چاہئے، فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے پولیٹیکل بیورو کے سینئر ممبر نے کہاکہ مزاحمت کے محور نے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی حمایت اور غزہ جنگ میں حاصل فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے قبضے میں سب سے بڑا میزائل شہید سردار سلیمانی کی یاد میں بنایا جانے والا میزائل ہے،یادرہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کے سربراہان اس سے پہلے بھی متعدد موقعوں پر مزاحمتی تحریک کے لیے شہید قاسم سلیمانی کی کوششوں کا سراہنا کرتے رہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ شہید سلیمانی نے اپنی پوری زندگی مزاحمتی تحریک کو مضبوط کرنے میں وقف کر دی اور اس راہ میں اپنی جان بھی قربان کر دی یہی وجہ ہے کہ انھیں شہید قدس کا لقب عطا کیا گیا ہے ،فلسطینی مجاہدین کا کہنا ہے کہ شہید سلیمانی نے اپنے ہماری تحریک کو پتھروں سے میزائل میں بدل دیا یعنی ایک وہ وقت تھا جب ہم صیہونی ٹینکوں کو مقابلہ پتھروں سے کر تے تھے اور آج شہید سلیمانی کی بدولت ہم نے ان پر اس قدر میزائلوں کی بارش کی کہ وہ ذلیل ہو کر ہمارے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے اور ہماری تمام تر شرطیں مان کر جنگ بندی کرنے کے لیے راضی ہوگئے جو صرف اور صرف جنرل قاسم سلمانی کی دین ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران پر دباؤ ڈالنے سے ایٹمی مسئلہ حل نہیں ہو گا: پکن
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں چین کے مستقل
جون
ایران کے جوہری پروگرام کی حیثیت کے بارے میں نیتن یاہو کی الجھنیں اور تضادات
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں:متضاد بیانات جو ان کی کنفیوژن کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی
جولائی
پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان
?️ 3 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی
جون
غزہ کی پٹی میں الزیتون کی تازہ ترین خبر
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ کے 138ویں دن میں داخل ہو چکے ہیں،
فروری
یومِ مزدور پر وزیر اعظم کا اہم پیغام، مزدوروں کی بہتری کے لئے پرعزم ہیں
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت محنت
مئی
Unconventional Workouts That Torch Fat And Sculpt Muscle
?️ 24 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چند روز قبل اعلان
فروری
اسرائیلی فوج میں احتجاج اور نافرمانی کا پھیلاؤ ؛ وجہ ؟
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے دوبارہ
اپریل