جولانی حکومت کے جابرانہ اقدامات؛ دمشق میں علویوں کو جبری بے گھر کرنے کی مہم

جولانی

?️

سچ خبریں: حالیہ اطلاعات کے مطابق ابومحمد جولانی کی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں علوی فرقے کے خلاف جاری جابرانہ کارروائیوں میں مزید شدت آ گئی ہے۔ شامی ذرائع نے جولانی کے عناصر کے جانب سے علوی آبادی کو جبراً بے گھر کرنے کی نئی مہم کی اطلاعات دی ہیں۔
الاخبار اخبار کے مطابق، ‘سیرین ہیومن رائٹس واچ’ نامی ادارے نے آج ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عبوری شامی حکومت (جس کی سربراہی ابومحمد جولانی کر رہے ہیں) سے وابستہ مسلح عناصر، دمشق میں علوی اکثریتی محلوں کے رہائشیوں پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ ان کا مقصد ہراساں کرنے اور جابرانہ اقدامات کے ذریعے علویوں کو ان کے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، دمشق کے السومریہ محلے میں جولانی حکومت سے وابستہ مسلح عناصر کے ایک کمانڈر نے مقامی علوی رہائشیوں کو زبانی طور پر انتباہ کیا ہے کہ انہیں نقشے پر سبز رنگ سے نشان زدہ مکانوں کو 24 گھنٹے کے اندر خالی کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی دھمکی دی کہ مکانوں کو گرانے کا عمل آنے والے کچھ گھنٹوں میں شروع کر دیا جائے گا۔
اس اقدام نے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ یہ براہ راست دھمکی انہیں جبراً بے گھر کرنے کی ایک کوشش ہے۔
سیرین ہیومن رائٹس واچ نے زور دیا ہے کہ السومریہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ عبوری شامی حکومت ایک نئی حقیقت تشکیل دے رہی ہے جس کے تحت علویوں کو روزانہ کی بنیاد پر سلامتی اور معاشی دباؤ ڈال کر اس محلے کو چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد دمشق کو اس کی علوی آبادی سے خالی کرنا اور ایک منظم آبادیاتی تبدیلی لاں ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مارچ میں شامی ساحلی علاقے نے جولانی حکومت سے وابستہ دہشت گرد عناصر کی فرقہ وارانہ تشدد اور وحشیانہ قتل عام کی لہر دیکھی تھی، جس کے نتیجے میں محض تین دن میں 1700 بے گناہ شہری ہلاک ہوئے تھے۔ سیرین ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق، ان میں سے اکثریت علوی تھے۔

مشہور خبریں۔

نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔ مریم نواز

?️ 18 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

جرمن ہسپتال ایسوسی ایشن نے اہم ادویات کی کمی کے بارے میں خبردار کیا

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:جرمن اخبار ڈائی ویلٹ کے مطابق جرمن ہسپتال ایسوسی ایشن کے

استعفوں کی منظوری کیلئے پی ٹی آئی کے اراکین ذاتی طور پر پیش ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی

?️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے حال

مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے: فواد چوہدری

?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مغربی ممالک میں آئے دن اسلامو فوبیا کے

افغانستان میں عجیب کھیل، طاقتور ہوتے طالبان اور لاچار و بے بس افغان حکومت

?️ 28 جولائی 2021(سچ خبریں)  افغانستان سے امریکہ کے فوجی انخلا کے بعد شرکت اقتدار

سندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ

?️ 22 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ

لندن کے ہسپتال بند؛ وجہ؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ سائبر حملے کی وجہ

ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا، ایلون مسک

?️ 9 فروری 2025 سچ خبریں: امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے