وزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان وائٹ ہاؤس سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی سرپرستی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکس پر وزیراعظم نے لکھا کہ یہ تاریخی پیش رفت جنوبی قفقاز کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو عشروں سے جاری تنازعات اور انسانی مصائب کا شکار رہا ہے، یہ معاہدہ امن، استحکام اور تعاون کا پیغام لاتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم صدر الہام علییف اور آذربائیجان کے عوام کو اس تاریخی معاہدے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، جو ایک پُرامن مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں ان کی دانائی، دور اندیشی اور بصیرت کا مظہر ہے، پاکستان نے ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، اور اس تاریخ ساز لمحے پر ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

شہبازشریف نے یہ بھی لکھا کہ ہم اس معاہدے کے لیے فریقین کو قریب لانے اور ایک نتیجہ خیز سمجھوتہ طے کرانے میں امریکہ، خصوصاً صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سہولت کار کردار کو بھی سراہتے ہیں، یہ معاہدہ تجارت، روابط اور علاقائی انضمام کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مکالمے کی یہ روح دیگر ایسے خطوں کے لیے بھی مشعلِ راہ بنے گی، جو طویل المدتی تنازعات کا شکار ہیں۔

مشہور خبریں۔

نوجوانوں کوسہولتیں دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے: وزیراعظم

?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان  کا نوجوانوں کی صلاحیتوں کے

غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبہال لیں گے: طالبان

?️ 29 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے نئے

حالیہ چند گھنٹوں میں شام کے خلاف اسرائیل کی تیسری فوجی جارحیت

?️ 13 اکتوبر 2026سچ خبریں: صیہونی قابض افواج نے چند گھنٹوں کے اندر تیسری بار

ملک بھر  میں کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 24 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں جاری ہیں

حکومت نے 10 ماہ کے دوران 60 کھرب روپے قرض لے کر تمام ریکارڈ توڑ دیے

?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 10 ماہ کے دوران بینکوں

یمن کی سرزمین پر امریکہ اور انگلستان کی نئی جارحیت

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے یمن کے مختلف صوبوں میں امریکہ اور

دفتر خارجہ کی افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کرنے والے دہشت گردوں کی شدید مذمت

?️ 17 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)دفتر خارجہ نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کرنے

پاکستان کا ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان پہنچ گیا

?️ 11 ستمبر 2021کابل/اسلام آباد (سچ خبریں) افغان عوام کی امداد کے پیش نظر پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے