سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجیوں پر حملے جاری رکھنے کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے جنوبی عراق میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے پر حملہ کیا گیا ۔
صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی عراق میں ناصریہ اورالمثنی کے راستوں پر ایک امریکی فوجی لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیاجس کے بعد عراق میں فلیق الولایہ نامی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے،تاہم حملے کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عراق میں امریکی قافلوں اور اڈوں پر عراقی مزاحمتی تحریک کی جانب سے متعدد بار حملے کیے گئے ہیں جبکہ سردار سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی قابض افواج کو مکمل طور پر نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اگرچہ امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دسمبر 2021 کے آخر تک عراق سے تمام لڑاکا فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے، تاہم عراقی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ 2500 امریکی فوجی اب بھی عراق میں موجود ہیں، جن کے عنوانات "لڑائی” سے "مشیر” میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
عراقی مزاحمتی گروپوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام امریکی فوجیوں کو کسی بھی صورت میں عراق سے نکل جانا چاہیے ورنہ ان کے ساتھ قابضین جیسا سلوک کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
نگران حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
نومبر
امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کردی
اگست
ایران کے صبر کا پیمانہ کیونکر لبریز ہو گیا؟
اپریل
آتشزدگی کے نقصانات زیادہ ہیں یا لبنان کے ساتھ جنگ کے؟:صہیونی عہدیدار
جون
روس کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
جولائی
سنوار نے ہم سب کو دھوکہ دیا: عبرانی میڈیا
فروری
سردیوں میں گیس کی فراہمی کے لئے تیار کی گئی ہے
نومبر
صیہونی قومی سلامتی سروس کی نظر میں سید حسن نصراللہ
اگست