?️
سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے سینیئررکن محمد البخیتی نے تصدیق کی ہے کہ صعدہ میں سعودیوں کا حالیہ جرم یمن کے سرحدی علاقوں میں سعودی عرب کی مسلسل جارحیت کے تناظر میں ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق محمد البخیتی نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ عمانی وفد نے جارح ممالک کا پیغام صنعاء تک پہنچایا اور ملازمین کے حقوق کے حوالے سے صنعا کے مطالبات کو سنا۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ جارح ممالک نے اب تک جو کچھ پیش کیا ہے وہ صنعاء کے مطالبات کو پورا نہیں کرسکا ہے اور یمنی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے جارح ممالک کا موقف ابھی تک واضح نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جارح ممالک بعض ملازمین کو تنخواہیں دینے کی پیشکش کرکے یمن کے اندرونی تنازعات کو ہوا دینے کے درپے ہیں۔
انصار اللہ کے اس سینیئر رکن نے جارح سعودی اتحاد کو مزید خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر صنعاء کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو یمنی فورسز محاصرے کا جواب دینے میں سست نہیں رہیں گی۔
اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں سعودی اتحاد کے ساتھ فوجی کشیدگی کے ایک نئے دور کے آغاز کی پیشین گوئی کرتے ہوئے البخیتی نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں سعودیوں کے ساتھ کوئی بھی فوجی تصادم پچھلے دور سے مختلف ہو گا کیونکہ صنعا نے اپنے میزائل تیار کیے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بحرین کے سیاسی قیدیوں کی بتدریج موت
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپ کے انسانی حقوق اور جمہوریت کا کہنا ہے کہ آل
دسمبر
حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولم
مئی
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دنیا بھر کے ممالک اور رہنماؤں کا ردعمل
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا کے مختلف ممالک اور اہم سیاسی شخصیات نے غزہ میں
جنوری
آخری سانس تک شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم نے لوگوں کے سوالوں کا جواب
مئی
غزہ کے علاقوں پر صیہونی حکومت کی شدید بمباری
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے خان
جنوری
صیہونیوں کو ایک دن میں تین بڑے ضربیں لگیں
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: رأی الیوم اخبار کے مطابق صیہونی حکومت کو لگاتار تین ضربیں
جولائی
غزہ میں ناکامی مغربی کنارے پر حملے کا باعث بنی
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: پیر کے روز اپنے اداریے میں ہاریٹز نے مزید کہا کہ
فروری
غزہ کے قحط کے بارے میں وائٹیکر کے اشتعال انگیز ریمارکس
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وائٹکاف نے صہیونیوں سے خطاب کرتے
اگست