سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے نائٹ مارچ کرکے فلسطینی قوم کی حمایت کا اعلان کیا اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے سیکڑوں شہریوں نے اس ملک کے سیاسی کارکنوں کے ساتھ مل کر گزشتہ شب عالمی یوم قدس کے موقع پر ایک بڑا مارچ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی قوم کی حمایت مسلمانوں کی ذمہ داری ہے: انصار اللہ
یہ مارچ مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت اور غزہ کی پٹی کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں نکالا گیا، اس مارچ کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت پوری عرب قوم کی ذمہ داری ہے۔
مذکورہ مارچ تیونس میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے مخالف گروپ کی دعوت پر منعقد کیا گیا تھا، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اس گروپ نے تیونس کے دارالحکومت کی بورگوئیبہ اسٹریٹ اور غزہ کی پٹی میں جنگ کے خلاف امریکی سفارت خانے کے سامنے بھی سرگرمیاں منظم کیں۔
اس گروہ کے رکن صلاح الدین المصری نے تاکید کی کہ ہم فلسطینی عوام کی حیران کن مزاحمت کا مشاہدہ کر رہے ہیں،طوفان الاقصیٰ کے 180 دنوں سے زائد عرصے نے مسئلہ فلسطین کو دوبارہ عالمی خبروں کی زینت بنایا۔
گزشتہ روز اردن، یمن، عراق سمیت دنیا کے کئی ممالک میں یوم قدس مارچ کا انعقاد کیا گیا۔
مزید پڑھیں: مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں یمنی عوام کا وسیع مارچ
یمن میں شاندار عالمی یوم قدس مارچ کے شرکاء نے ایک بیان جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا کہ قدس شریف اور پورے فلسطین کی آزادی کی جنگ صرف فلسطینی قوم تک محدود نہیں ہے بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے کندھوں پر ذمہ داری ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا غزہ کے اسکول پر حملہ
اگست
فلسطینی جدوجہد نئے دور میں داخل ہو رہی ہے:ترک ماہر
مئی
یوکرین کو 2.5 بلین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد
جنوری
ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
اگست
جلد ہی حکومت 5 تا 11 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگائے گی:عبدالقادر پٹیل
جون
مرد کے تمام کام عورت پر فرض نہیں: نادیہ حسین
اگست
اسرائیلی رہنما غزہ کے مستقبل پر متفق نہیں
فروری
پہلا امریکی پوپ کون ہے؟
مئی