آئی جی پنجاب نے 15 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے

?️

لاہور: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے 15 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پیز) کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون راولپنڈی ارشد محمود کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی مری تعینات کردیا گیا۔

اس میں کہا گیا ہے محمد عثمان کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن لاہور، ڈسٹرکٹ افسر اسپیشل برانچ گوجرانوالہ ہاشم محمود کو ڈی ایس پی وزیرآباد جبکہ ڈی ایس پی انٹیلیجنس لاہور ریحان جمال کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سبزہ زار لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز کینٹ لاہور محمد اشفاق رانا کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن شفیق آباد لاہور اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن شفیق آباد لاہور زکریا یوسف کو ڈی ایس پی آپریشنز گلشن راوی لاہور تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس لائن لاہور محمد افضل کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ لاہور تعینات کردیا گیا، ڈی ایس پی سیکیورٹی، دہشتگردی روک تھام لاہور مرزا ناصربیگ کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گجر پورہ لاہور جبکہ ڈی ایس پی موبائل ماڈل ٹاؤن لاہور زاہد حسین کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی آپریشنز سول لائن لاہور تعینات کردیا گیا۔

ان کے علاوہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس آرگنائزڈ کرائم راولپنڈی جاوید اقبال کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی کینٹ راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

آدھا رمضان گزر گیا مگر کے پی حکومت نے پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی۔ عظمی بخاری

?️ 5 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آدھا رمضان گزرنے

مادورو: وینزویلا کی ناکہ بندی وحشیانہ ہے

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ

اون نے 2022 کا آغاز جوہری ہتھیاروں سے نہیں بلکہ خوراک سے کیا

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:  شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُون نے مرکزی کمیٹی کے

توانائی کے گردشی قرضے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی، لائن لاسز بڑا چیلنج ہے، شہباز شریف

?️ 25 ستمبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے گردشی قرضے کے منصوبے کو

ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پاگل پن پر مبنی ہے:برطانوی اصلاح پارٹی کے ترجمان 

?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:برطانیہ کی اصلاح پارٹی کے ترجمان محمد ضیاءالدین یوسف نے کہا

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا پہلی بار تل ابیب کا دورہ

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد آل نہیان

ایلون مسک دماغی امپلانٹس کی انسانی جانچ شروع کرنے کے قریب

?️ 22 جنوری 2022نیویارک(سچ خبریں)ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کے تعاون سے قائم امریکی

لندن بھاگے ہوئے سیاستدانوں کو واپس لاوں گا

?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  پشاور میں کم لاگت فیملی فلیٹس تقسیم کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے