تہران قاہرہ اتحاد اسرائیل کے حق میں نہیں:صہیونی میڈیا

اسرائیل

?️

سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے خطے میں ایران مخالف اتحاد کی تشکیل کے لیے اپنی حکومت کی کوششوں کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور قاہرہ کا اتحاد اسرائیل کے لیے ایک ناپسندیدہ صورتحال ہے۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے اور تہران اور قاہرہ کی ہم آہنگی کے بارے میں بات چیت کے بعد خطے میں پیدا ہونے والے صورتحال کے پیش نظرپہلے سے ان تعلقات کے بارے میں تشویش کا اظہار کرنے والے عبرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل عرب ممالک کے ساتھ ساز باز کرنے اور اس کے ذریعے ایران کو گھیرنے کی کوشش کر رہا تھا جس میں ہو بری طرح ناکام ہو گیا، خاص طور پر ایران اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ ایران اور مصر کے اتحاد کے بعد۔

ان ذرائع ابلاغ نے کہا کہ مصر اور ایران کے درمیان تعلقات کی پیش رفت اسرائیل کے لیے ایک ناپسندیدہ صورتحال ہے اس لیے کہ اس طرح ایران اس اتحاد کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو اسرائیل نے تہران کی سیاسی اور اقتصادی ناکہ بندی کے لیے عرب ممالک کے ساتھ بنایا تھا۔

اسی تناظر میں صہیونی ٹی وی چینل 12 میں عرب امور کے تجزیہ کار”یارون شنائیڈر نے کہا کہ مصر اب ایران کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لا رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو چارج کی سطح سےسفیر کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور مصر کے اتحاد میں عمان کے سلطان کے دورہ ایران اور ان کی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کا بھی اہم کردار ہے اس لیے کہ اس سے پہلے عمان کے سلطان مصر گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

طالبان کی ایک بار پھر امریکہ کو دھمکی

?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے امریکی صدر کے اس بیان کہ امریکہ وقت پر

لوگوں کو آسان الفاظ میں بتائیں کہ حکومت ان کیلئے کیا اقدامات کررہی ہے

?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت

ایلون مسک نے بائیڈن کے ٹویٹس کا مذاق اڑایا

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا خیال ہے کہ اس ملک

روسی تیل پر سال کے آخر تک پابندی عاید

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:   یورپی کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ماسکو کے

اسرائیلی وفد غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کے لیے دوحہ روانہ

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات

‏اسلام آباد پولیس کا عیدالاضحی پر سکیورٹی پلان جاری

?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحی پر سکیورٹی پلان جاری

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر مغرب کب تک خاموش رہے گا ؟

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کی بین الاقوامی تنظیم نے انسانی حقوق کے

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، دو دہشت گرد ہلاک

?️ 7 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے