سچ خبریں:صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ پہلے ہمیں تل ابیب میں بسوں میں سفر کرنے سے ڈر لگتا تھا لیکن اب تو اس شہر کی سڑکوں پر پیدل چلتے ہوئے بھی بدن کانپتا ہے۔
صیہونی مسلح افواج کے سربراہ آویو کوخاوی نے صیہونی سکیورٹی فورسز کی ناکامی کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی سکیورٹی فورسز کو جو حالات کو قابو میں کرنے میں ناکام رہیں، شکست کا سامنا ہوا اور کارروائی کرنے والا بڑی آسانی سے جائے واردات سے بھاگنے میں کامیاب رہا۔
انہوں نے مقبوضہ علاقوں کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بادکاروں کی سکورٹی کے لئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور یہ صورتحال لمبی مدت تک ایسی ہی بنی رہے گی، صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ پہلے تو ہم بس میں سوار ہونے سے ڈرتے تھے لیکن اب سڑکوں پر چلتے ہوئے ڈر لگتا ہے کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ کاروائی کرنے والے ہمیں ہمارے گھر کے دروازہ کے سامنے مار ڈالیں۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی شب تل ابیب کی ڈزنکوف سڑک پر واقع ایک نائٹ کلب پرایک فلسطینی نوجوان کی شہادت طلبانہ کاروائی میں کم از کم 3 صیہونی مارے گئے اور 10 سے زیادہ زخمی ہوئے جبکہ فلسطین کے مزاحمتی گروہ بارہا یہ واضح کر چکے ہیں کہ صیہونی حکومت کو صرف مسلحانہ مزاحمت سے ہی فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے روکا جا سکتا ہے۔