واٹس ایپ پر صارفین کو ذاتی اے آئی چیٹ بنانے تک رسائی دیے جانے کا امکان

?️

سچ خبریں: ہر گزرتے دن مختلف پلیٹ فارمز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے فیچرز کو شامل کیا جانا نئی بات نہیں، تاہم واٹس ایپ میں اے آئی کا ایک حیران کن فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

خبریں ہیں کہ واٹس ایپ کے ماہرین ایک ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جس کے ذریعے صارفین واٹس ایپ پر اپنی مرضی کے اے آئی چیٹ بوٹ بنا سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ماہرین ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت صارفین ایپلی کیشن پر اپنی مرضی کے متعدد اے آئی چیٹ بوٹ بنا سکیں گے۔

فیچر کے تحت صارفین واٹس ایپ چیٹ کی طرح اپنی مرضی کی اے آئی چیٹ بنا سکیں گے اور صارفین کو ایک سے زائد چیٹ بوٹس بنانے تک رسائی دیے جانے کا امکان ہے۔

صارفین مختلف اقسام کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹس بنا سکیں گے اور ایسی چیٹس بناتے وقت صارفین اے آئی کی ترجیحات بھی شامل کریں گے۔

مذکورہ چیٹ بوٹس کسی بھی چیٹ باکس کی طرح ہوں گی اور چیٹ باکسز صارف کی جانب سے دی گئی ترجیحات کے مطابق معلومات فراہم کریں گی۔

مثال کے طور پر اگر کوئی صارف صحت کا کردار بناکر اس سے متعلق کوئی چیٹ بنائے گا تو مذکورہ چیٹ اسے صحت سے متعلق ہی معلومات فراہم کرے گا، اسی طرح اگر کوئی صارف انٹرٹینمنٹ یا کھیل کی چیٹ بنائے گا تو چیٹ اسے مذکورہ موضوعات سے متعلق ہی معلومات فراہم کرے گی۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم واٹس ایپ کے ماہرین اس پر کام کرنے میں مصروف ہیں اور اسے کچھ عرصے بعد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کا گندم بحران پر ایم ڈی پاسکو سمیت 2 افسران کو معطل کرنے کا حکم

?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے اور

حنظلہ گروپ نے صہونی اہم ترین سیکیورٹی تھنک ٹینک INSS کو کیسے ہیک کیا

?️ 5 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران سے منسلک حنظلہ گروپ

چند گھنٹوں بعد ہی امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے چند گھنٹوں

کان ٹی وی: اسرائیلی فوج اس ہفتے معاہدے پر دستخط کرنے کی امید رکھتی ہے

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ایک اعلیٰ عسکری ذریعے نے کان ٹی وی کو بتایا

شہدا کے خون کا بدلہ عراق سے امریکی فوجوں کو نکالنا ہے:فتح پارلیمانی اتحاد

?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد فتح نے اپنے ایک بیان میں عراق اورشام

گلوکار علی نور کو معصوم قرار دینے پر ماہا علی کاظمی میزبان احمد بٹ پر برہم

?️ 8 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکارہ ماہا علی کاظمی نے حال ہی

حماس کے ہاتھوں 35 اسرائیلیوں گرفتار

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی فوج کے ریڈیو اور اس حکومت کے چینل 12 نے

شہباز شریف نے پی ایم سی اراکین کے تقرر کیلئے سرچ کمیٹی بنا دی

?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 ارکان پر مشتمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے