?️
سچ خبریں: ہر گزرتے دن مختلف پلیٹ فارمز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے فیچرز کو شامل کیا جانا نئی بات نہیں، تاہم واٹس ایپ میں اے آئی کا ایک حیران کن فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
خبریں ہیں کہ واٹس ایپ کے ماہرین ایک ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جس کے ذریعے صارفین واٹس ایپ پر اپنی مرضی کے اے آئی چیٹ بوٹ بنا سکیں گے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ماہرین ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت صارفین ایپلی کیشن پر اپنی مرضی کے متعدد اے آئی چیٹ بوٹ بنا سکیں گے۔
فیچر کے تحت صارفین واٹس ایپ چیٹ کی طرح اپنی مرضی کی اے آئی چیٹ بنا سکیں گے اور صارفین کو ایک سے زائد چیٹ بوٹس بنانے تک رسائی دیے جانے کا امکان ہے۔
صارفین مختلف اقسام کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹس بنا سکیں گے اور ایسی چیٹس بناتے وقت صارفین اے آئی کی ترجیحات بھی شامل کریں گے۔
مذکورہ چیٹ بوٹس کسی بھی چیٹ باکس کی طرح ہوں گی اور چیٹ باکسز صارف کی جانب سے دی گئی ترجیحات کے مطابق معلومات فراہم کریں گی۔
مثال کے طور پر اگر کوئی صارف صحت کا کردار بناکر اس سے متعلق کوئی چیٹ بنائے گا تو مذکورہ چیٹ اسے صحت سے متعلق ہی معلومات فراہم کرے گا، اسی طرح اگر کوئی صارف انٹرٹینمنٹ یا کھیل کی چیٹ بنائے گا تو چیٹ اسے مذکورہ موضوعات سے متعلق ہی معلومات فراہم کرے گی۔
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم واٹس ایپ کے ماہرین اس پر کام کرنے میں مصروف ہیں اور اسے کچھ عرصے بعد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
مشہور خبریں۔
آئندہ جنگ رمضان سے پہلے ہونے کا امکان
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے انفارمیشن آفس کے اہلکار نے
جنوری
غزہ میں مسلسل قتل عام،شہدا کی تعداد کتنی ہو چکی ہے؟
?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنے جنگی
مارچ
پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال
?️ 4 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عید الاضحیٰ سے چند دن قبل ہی پاکستان میں
جولائی
کیا صیہونی برّی فوج بالکل ناکارہ ہو چکی ہے؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ بدھ کی شام صیہونی حکومت کی فوج نے 17 سال
جون
چینی مشن ’چینگ ای 6‘ کامیابی سے چاند پر اتر گیا
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: چین کا چینگ ای 6 قمری مشن نمونے جمع کرنے
جون
جتنا مرضی ظلم کرلو، گواہی نہیں دوں گا، 30 سال کے راز ثبوتوں کیساتھ محفوظ ہیں، ملک ریاض
?️ 22 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا ہے
جنوری
پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کل خلا میں روانہ ہوگا
?️ 16 جنوری 2025 سچ خبریں: پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے تیارہ
جنوری
صہیونی فوج کا جنین کو صحافیوں کی قتل گاہ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے پاس فلسطینی صحافیوں بالخصوص جنین میں نظر آنے
اکتوبر