?️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں میں یافا کی بندرگاہ میں کئی ہولناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق آج بروز ہفتہ تل ابیب اور صیہونی حکومت کی بندرگاہ یافا سے کئی خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب اور یافا کی بندرگاہ میں تین ہولناک دھماکے ہوئے۔
درایں اثنا اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسے غزہ سے راکٹ فائر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور وہ صورتحال کی تحقیقات کر رہی ہے، صہیونی پولیس نے یہ بھی کہا کہ انہیں تل ابیب کے ساحل سے ایک دھماکے کی اطلاع ملی ہےجبکہ بعض ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مقبوضہ علاقوں میں کم از کم تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جو غزہ میں فلسطینی گروپوں کی جانب سے ہشام ابو ہواش کے حوالے سے ایک پیغام لگتا ہے جو 138 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور اب ان کی صورتحال خطرناک ہوچکی ہے ،یادرہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے ان کی صحت کے حوالے سے صیہونیوں کو انتباہ بھی دیا تھا۔
درایں اثناصیہونی فوج نے غزہ سے دو راکٹ داغے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ راکٹ تل ابیب کے ساحل کے قریب گرے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے یو اے ای سے معافی مانگ لی
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:امریکہ نے یمنی حملوں کے جواب میں تاخیر پر متحدہ عرب
اپریل
مقاومت غزہ سے لے کر النقب تک متحد ہے: فلسطینی گروہ
?️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی گروپوں نے بدھ کے روز اس بات پر زور
مارچ
عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس؛ وجہ؟
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں
مارچ
ملک میں 43 فیصد شہریوں کی کورونا ویکسینیشن ہوچکی ہے
?️ 27 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر ویکسی نیشن
فروری
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری
?️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے
اپریل
وزیر اعظم کے بیان نے امریکا میں تہلکا مچا دیا
?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو نے امریکی سفارتی
جولائی
ترکی اور امریکہ کے درمیان اہم ڈیل
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: ترک پارلیمنٹ کی جانب سے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)
جنوری
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیا بھر میں مقیم کشمیری آج سید علی گیلانی کی چوتھی برسی منارہے ہیں۔
?️ 1 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں
ستمبر