🗓️
سچ خبریں:روئٹرز خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق ترکی کی قومی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث دسمبر میں اس ملک کی سالانہ افراط زر کی شرح 30.6 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے، روئٹرز کے سروے کے مطابق یہ تعداد 2003 میں پہلی بار بڑھ کر 30 فیصد تک پہنچ تھی، ترکی کی افراط زر کی شرح کے لیے 13 ماہرین اقتصادیات کی اوسط پیش گوئی 30.6% ہے، جس میں26.4% سے 37.3% تک کی پیش گوئی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردغان کی جانب سے شرح سود میں تیزی سے کمی کرنے کے دباؤ کے بعد ترکی میں حالیہ مہینوں میں لیرا کی قدر میں کمی کے باعث افراط زر کی شرح 20 فیصد کے لگ بھگ رہی ہےجبکہ اس ملک کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ عارضی عوامل نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ مہنگائی مختصر مدت تک اتار چڑھاؤ میں رہے گی۔
درایں اثنا ترک ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے مطابق گزشتہ ماہ کے مقابلے دسمبر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 25.75 فیصد اضافہ ہوا، جو 1987 کے بعد خوراک کی افراط زر میں سب سے بڑا اضافہ ہے جبکہ روئٹرز نے ترکی میں افراط زر کی شرح 30% سے اوپر بتائی ہے، جب کہ اکتوبر کے آخر میں شائع ہونے والے ایک رپورٹ میں سنٹرل بینک نےرواں سال کے آخر تک افراط زر کی شرح 18.4% اور ترک حکومت نے 2021 کے آخر تک سالانہ افراط زر کی شرح 16.2% کی پیش گوئی کی ہے۔
مشہور خبریں۔
مبینہ غیر قانونی بھرتی کیس: عدم پیشی کے باعث پرویز الہیٰ، دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
🗓️ 1 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے
فروری
ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سماعت براہِ راست نشر کی جائے، بلاول بھٹو کی سپریم کورٹ میں درخواست
🗓️ 11 دسمبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول
دسمبر
لاہور ہائیکورٹ نے 2015 قصور ویڈیو اسکینڈل کے 2 مجرمان کو بری کردیا
🗓️ 25 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے 2015 کے قصور ویڈیو اسکینڈل کے
اپریل
یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے سے مغربی ممالک کیوں پریشان ہیں؟
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں کے خلاف لڑائی کے میدان میں یمنی مسلح افواج
نومبر
سعودی عرب نے ایک سماجی خاتون کو 18 سال قید کی سزا سنائ
🗓️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں: ریاض کی فوجداری عدالت نے 18 سالہ سماجی کارکن خاتون
ستمبر
بجلی چوری ختم ہونے، بل ادا کرنے تک لوگوں کو سستی بجلی نہیں ملے گی، نگران وزیر توانائی
🗓️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ
ستمبر
فلسطینیوں کے پاس استقامت کے سوا کوئی چارہ نہیں: نصراللہ
🗓️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
اکتوبر
ایران کےساتھ سفارت کاری بہترین آپشن ہے:امریکہ
🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارت
دسمبر