?️
سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے امریکی ڈرون MQ-9 کو یمن کی فضائی حدود میں مار گرایا ہے۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی افواج کے ترجمان یحیی سریع نے امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی یمنی افواج کی جانب سے ملکی ساختہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے کی گئی، جس کے نتیجے میں ڈرون مأرب کے پانیوں میں گر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یمنیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی نیندیں حرام
بیان کے مطابق، گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا اور "فتح موعود” اور غزہ کی حمایت میں شروع ہونے والی مہم کے آغاز سے اب تک 14واں امریکی ڈرون ہے جسے تباہ کیا گیا ہے۔
یمنی افواج نے عزم ظاہر کیا ہے کہ غزہ کی جنگ بند ہونے اور علاقے کا محاصرہ ختم ہونے تک وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات شمالی یمن کی فضائی حدود میں ایک جدید امریکی ڈرون MQ-9 کو یمنی افواج نے نشانہ بنا کر گرایا۔
مزید پڑھیں: بن گوریون ایئرپورٹ، مقبوضہ قدس کا پاور پلانٹ اور امریکی بحری جہاز؛ یمنی میزائلوں کے نئے نشانے
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ یمنی افواج نے امریکی ڈرونز یا جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا ہو، اس سے قبل بھی یمنی ذرائع نے امریکی نیوی کے ایک F-18 جنگی طیارے کو مار گرانے کی اطلاع دی تھی، تاہم امریکہ نے اسے اپنی ہی افواج کی غلطی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
شام میں چرچ پر دہشتگردانہ حملہ
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شہر
جولائی
پابندیوں نے یورپ کو نارڈا اسٹریم گیس کی سپلائی میں 60 فیصد کمی کی
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان یامتری پیسکوف نے آج کہا کہ
جون
ڈپریشن کا کوئی تصور نہیں، یہ اللہ سے دوری کا نام ہے، ریشم
?️ 29 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ ریشم نے ڈپریشن سے متعلق دیے گئے
مارچ
اسرائیلی اہلکار: غزہ کی طرف جانے والے امدادی فلوٹیلا کا زندہ رہنا خوش قسمت ہونا چاہیے
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: فرانس میں اسرائیلی سفیر نے غزہ کے امدادی فلوٹیلا کا
ستمبر
نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے مشاورت شروع، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا
?️ 4 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری
جون
کیا ایلون مسک ٹرمپ کی ٹیم کو چھوڑیں گے ؟
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: Tesla اور SpaceX کے سی ای او ایلون مسک، جو
اپریل
ٹرمپ کا لبنان کو انتباہی انداز میں پیغام!
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کے یوم آزادی کے موقع
نومبر
بشریٰ بی بی کا بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی
فروری