ترکی سے امریکی سفیر کو نکالنے پر امریکہ کا ردعمل

ترکی

🗓️

سچ خبریں:ترکی سے امریکی سفیر کو ملک بدر کیے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدہ دار نے کہا ہم نے ان رپورٹوں کو پڑھا ہے اور ترکی کی وزارت خارجہ سے اس سلسلہ میں شفافیت کا مطالبہ کیا ہے ۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدہ دار نے ترکی کے صدررجب طیب اردگان کی جانب سے 10 ممالک کے سفیروں کو ترکی سے نکالنے کے حکم پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ انقرہ کا انتظار کر رہا ہے کہ وہ امریکہ سمیت کئی ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کے اپنے ارادے کی وضاحت کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ رپورٹیں پڑھی ہیں اور ترکی کی وزارت خارجہ سے اس سلسلہ میں شفافیت کا مطالبہ کیا ہے، دریں اثنا یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولیچ نے ہفتے کے روز ترک صدر کے 10 ممالک کے سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے حکم کے جواب میں کہاکہ 10 سفیروں کو ملک بدر کرنا ترک حکومت کے آمرانہ اقدام کی علامت ہے۔

انھوں نے مزید کہ ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا،عثمان کاوالا رہاکیا جائے،یادرہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے ہفتے کے روز 10 ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے اردگان نے کہا کہ وزیر خارجہ میولیت چاوو کو جاری کردہ ایک حکم کے مطابق 10 غیر ملکی سفیروں کو ناپسندیدہ عناصر سمجھا جاتا ہے۔

یادرہے کہ ترک وزارت خارجہ نے حال ہی میں امریکہ ، جرمنی ، ڈنمارک ، فن لینڈ ، فرانس ، ہالینڈ ، سویڈن ، کینیڈا ، ناروے اور نیوزی لینڈ کے سفیروں کو عثمان کاوالا کے معاملے پر تبصرہ کرنے کے لیے وزارت خارجہ میں طلب کیا ۔

یادرہے کہ ان 10 ممالک کے سفیروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں عثمان کاوالا کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی نظربندی کو جمہوریت کا قتل قرار دیا۔

اس سلسلے میں ترکی کے نائب صدر فواد اوکتای نے گزشتہ ہفتے ٹویٹر پر عثمان کاوالا کے کیس کے حوالے سے بعض ممالک کے سفیروں کے تبصرے کے جواب میں لکھاکہ ترکی میں عدلیہ آزاد ہے اور ترکی ایک مکمل طور پر آزاد ملک ہے، جو لوگ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے ملکوں میں ایسا کر سکتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

اربعین واک کے لیے 20 ہزار سیکیورٹی فورسز موجود

🗓️ 27 اگست 2022سچ خبریں:    کربلا آپریشنز کی کمان میں عراقی فوج کے محکمہ

شام کے زرعی سائنسی تحقیقی مرکز پر اسرائیل کا حملہ

🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی میڈیا نے بتایا ہے کہ مغربی شام کے علاقے

کترینہ کیف جلد ہی اپنے کام پر واپسی کریں گی

🗓️ 25 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کے بارے میں یہ

اقوام متحدہ کی ماہر کا کینیا، پاکستان سے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات تیز کرنے کا مطالبہ

🗓️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے پاکستانی اور

آمنہ الیاس کی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تنقید

🗓️ 9 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے

ایران فلسطین کا واحد بڑا حامی

🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے اسلامی

گزشتہ سال 78 فلسطینی بچے شہید

🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںفلسطینی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر قابض صیہونی حکومت

اسرائیل کے پاس اب غزہ پر بمباری کرنے کے لیے ہتھیار نہیں ہیں: عبرانی میڈیا کی رپورٹ

🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے