الیکشن کمیشن نے غلطی تسلیم کر لی

?️

لاہور: (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ میں ووٹر لسٹوں میں غلطی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی درخواست نمٹا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن 2020 کی ووٹر لسٹ پر ہوگا ۔ڈیٹا انٹری انسانی غلطی تھی جسے ٹھیک کردیا گیا ہے ۔ووٹر لسٹ پر غلطی سے پرنٹنگ دو جون کی تاریخ لکھی گئی۔

اپ ڈیٹ ہونے والی لسٹ عام انتخابات کیلئے ہے۔ڈیٹا آپریٹر کی غلطی سے 40 لاکھ لوگوں کو فوت شدگان لکھا گیا۔ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن 25 مئی 2022 کی ووٹر لسٹ پر ہو گا۔ڈیٹا انٹری انسانی غلطی تھی جسے ٹھیک کر دیا گیا۔ جب کہ درخواست گزار نے یہ موقف اپنایا تھا کہ الیکشن کمیشن نے زندہ لوگوں کو مردہ کردیا ۔

عدالتی فیصلے کی روشنی میں الیکشن کروائیں ۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف پٹیشن دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن پولنگ ایجنٹس کے نام مسترد کر رہا ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ صرف حلقے سے پولنگ ایجنٹ ہونا چاہیے۔ درخواست میں کہا گیا کہ قانون کےمطابق امیدوار جس کو چاہے ایجنٹ نامزد کرے۔ شناختی کارڈ کے عارضی یا مستقل پتہ کے بغیر کوئی ووٹ متعلقہ حلقے میں شفٹ نہیں ہو سکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو پولنگ ایجنٹس کے تقرر کرنے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ ضمنی الیکشن سے پہلے تحریک انصاف الیکشن کمیشن پر جانبدار ہونے کا الزام لگا رہی ہے،جبکہ ووٹ ایک حلقے سے دوسرے حلقے میں منتقل کئے جانے کے بیانات بھی دئیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح سے حمزہ شہباز کیساتھ ملکر لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کررہا ہے۔

مشہور خبریں۔

2000 غیر ملکی دہشت گردوں کے ہاتھوں شامی عوام کا قتل عام

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: شام کے صوبہ لاذقیہ کی جانب توجہ مرکوز ہو گئی

سعودی ولی عہد عمان کا دورہ کرنے والے ہیں

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آنے والے ہفتوں میں

کون بن سکتا ہے آئندہ برطانوی وزیراعظم

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم کے مستعفی ہونے سے ایک بار پھر یہ قیاس

حضرت عیسی نبی غزہ میں ہوتے تو صیہونی ان کے ساتھ کیا کرتے؟برطانوی صحافی کیا کہتے ہیں؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی صحافی نے حضرت عیسی کی ولادت کے موقع پر

اقوام متحدہ کے خالی ہال میں نیتن یاہو کی تقریر 

?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو گزشتہ روز اقوام متحدہ کی

برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کو برتری حاصل 

?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی عوام پارلیمانی انتخابات اور مستقبل کی حکومت کا تعین

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پراپرٹی کی فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز منظور

?️ 16 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پراپرٹی

بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا:ٹرمپ

?️ 3 فروری 2026بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا:ٹرمپ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے