🗓️
سچ خبریں:جنین شہر میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کارروائی کے بعد جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کی۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جنین شہر پر صیہونی فوج کے حملے اور مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں پر تشدد کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی:صیہونیوں کا خونخوار چہرہ ایک بار پھر منظرعام پر
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے منگل کی شام بتایا کہ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام شائع کیا جس میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی فوج کے پے در پے پرتشدد اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ریاض جنین اور اس کے آس پاس کے کیمپوں کے رہائشیوں کےکے خلاف اسرائیلی فوج کے اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔
بیان میں مزید آیا ہے کہ ہم فلسطینی حکومت اور قوم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ فلسطینی خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی فلسطینیوں کے لیے خدا سے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جنین قصبے میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف گزشتہ روز صیہونی فوج کی فضائی اور زمینی کاروائیوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔
مزید:امارات، چین اور فرانس کے درمیان جنین کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس
یاد رہے کہ صیہونی حملے کے نتیجے میں اس فلسطینی قصبے کے متعدد مکین شہید اور زخمی ہوئے ،تاہم صیہونیوں کی جانب سے مزید پرتشدد کاروائیاں جاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
700,000 سے زیادہ صیہونیوں نے مقبوضہ فلسطین چھوڑا
🗓️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے مشہور مؤرخ اور مصنف یلان پاپے نے
نومبر
آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا
🗓️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15
نومبر
حماس کے سیاسی سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کون تھے؟
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ فلسطین کے سابق وزیراعظم، حماس کے سیاسی سربراہ
جولائی
اسرائیل رائے عامہ کی جنگ ہار چکا ہے: ٹرمپ
🗓️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے ایک بار پھر صیہونیوں پر تنقید
اپریل
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے
🗓️ 13 مئی 2022راولپنڈی (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے
مئی
ہم شام کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں:عرب پارلیمنٹ ارکان
🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ کے اراکین نے اپنی قاہرہ میں ہونے والی اپنی
جون
عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
🗓️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی
فروری
افغانستان کے بارے میں روس نے اقوام متحدہ سے کیا مطالبہ کیا
🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں
جون