وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جارہے ہیں:سینئر صحافی عارف حمید بھٹی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جارہے ہیں، کسی اہم تعیناتی کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں دونوں طرف اپنی قیمت بڑھا رہے ہیں،نہ حکومت کے ساتھ جانے کا اعلان کر رہے ہیں نہ ہی اپوزیشن کے ساتھ ئی بات سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہی ہے۔

اتحادی ساڑھے تین سال حکومت کا حصہ رہے، وزارتیں بھی لیں،عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جا رہے ہیں،اللہ کرے ایسا نہ ہو تو تاہم خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم اہم تعیناتی کا فیصلہ کر سکتے ہیں،اس کے علاوہ وزیراعظم کے پاس کوئی کارڈ نہیں رہا۔آج اسپیکر نے کسی کی بات نہیں سنی اور اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا، اُس سے اگلے پیر تک وزیراعظم کا فیصلہ ہو جائے گا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی پتہ نہیں رہ گیا کہ وہ کوئی بہت بڑا اعلان کر دیں جس سے ہلچل مچ جائے،شیخ رشید نے بھی اس طرف اشارہ کیا کہ کسی اہم عہدے کی تعیناتی کر دی جائے یا پھر اپوزیشن ارکان کی بڑی تعداد 27 مارچ کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شامل ہو جائے۔

دوسری جانب مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ 27 تاریخ کا جلسہ سب سے بڑا سرپرائز ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے بابر اعوان نے کہاکہ کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کیلئے وکٹری سٹینڈ پر کھڑے ہونے کی سیریز شروع ہو رہی ہے ،آج کے دن کپتان نے ورلڈ کپ جیتا تھا،سرپرائزز کی سیریز شروع ہونے جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی سیٹ پر پر اراکین ووٹ دینے کے پابند ہیں ،کوئی اور پارٹی جوائن کرن ے کی ڈس کوالیفکیشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین میں لکھا ہے جو ڈائریکشن کسی پارلیمانی پارٹی کا سربراہ دیگا اسکی خلاف ورزی کرنے والا نااہل ہوجائیگا۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کے مقدمے میں تاحیات نااہلی کا جواب دے رکھا ہے،آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت نہیں لکھی،پارٹی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ دینے والا تاحیات نااہل ہوگا،۔

مشہور خبریں۔

ہیرس کی توجہ نوجوان ووٹرز پر

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: کملا ہیرس کی مہم نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی

سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے تین چیلنجز

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر

ویوو کا بہترین کیمرا کا حامل ’وی 50‘ پیش

?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی وی

غزہ جنگ کے بارے میں صیہونی تجزیہ کار کا اہم اعتراف

?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:صہیونیوں کے ایک معروف تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ غزہ

اسرائیلی دباؤ کو کبھی قبول نہیں کریں گے:صمود فلوٹیلا کے ترجمان

?️ 3 اکتوبر 2025اسرائیلی دباؤ کو کبھی قبول نہیں کریں گے:صمود فلوٹیلا کے ترجمان عالمی

بھارت: ہم افغانستان کی قومی خودمختاری کی حمایت کرتے ہیں

?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ نئی

کورونا وبا سے بچنے کے لیے ماسک لگانا لازمی ہے

?️ 11 جنوری 2022سندھ(سچ خبریں) ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میڈیا

سندھ طاس معاہدہ ہو یا کچھ اور مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔ بلاول بھٹو

?️ 25 جون 2025کراچی (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے