بیلجیم کی میونسپلٹی کا صیہونی حکومت سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

بیلجیم

?️

سچ خبریں:بیلجیم کی لیژ میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت سے اپنے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطینکی رپورٹ کے مطابق بیلجیم کی لیژ میونسپلٹی نے اعلان کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم اور فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی کی وجہ سے وہ اس حکومت اور تمام اسرائیلی اداروں اور تنظیموں سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کردے گی۔

یاد رہے کہ بیلجیئم کے اس شہر نے 2014 سے رام اللہ کے ساتھ بھائی چارے کا معاہدہ کر رکھا ہے،ایسا اس وقت ہوا ہے جبکہ صیہونی حکومت فلسطینی قوم کے خلاف کسی بھی جرم کے ارتکاب سے دریغ نہیں کرتی اور فلسطینیوں کو نشانہ بناتی ہے نیز روزانہ کی بنیاد پر مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے جاری ہیں، اس سلسلہ میں منگل کے روز درجنوں صیہونی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا۔

صیہونی آباد کاروں نے صیہونی حکومت کی حمایت میں باب المغاربہ سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا،مسجد الاقصی میں صیہونی اس وقت داخل ہوئے جب مسجد باب الرحمہ پر اسرائیلی قابض فوج نے حملہ کیا، قابض آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ دوبارہ شروع کر دیا ہے جبکہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شخصیات اور کارکنوں نے مسجد الاقصیٰ میں بڑی تعداد میں موجودگی پر زور دیا تاکہ اس مسجد بالخصوص باب الرحمہ کے خلاف قابض آباد کاروں کی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکے،القدس اسلامی اوقاف کے محکمہ نے آج مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے آباد کاروں کی تعداد 200 کے قریب بتائی ۔

مشہور خبریں۔

میرا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے، جسٹس (ر) شاہد جمیل

?️ 22 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ سے استعفیٰ دینے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد

حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں 15000 اسرائیلی مارے جائیں گے

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سابق داخلی سلامتی کے مشیر نے آج حکومت

خیبرپختونخواہ حکومت کا جسمانی اور ذہنی حالت کی وجہ سے صدر زرداری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

?️ 12 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے

غیرملکی مبصرین کیلئے الیکشن کمیشن کا کوڈ آف کنڈکٹ جاری

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی

انگلینڈ میں معاشی بحران کے باعث کنڈرگارٹنز بند

?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں ایک سرکاری تحقیقات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے

یوکرین کے لئے بھیجے گئے ہتھیار کہاں گئے؟

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل کے دفتر کی ایک رپورٹ سے پتہ

اسرائیل سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند رہے:چین

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے سفیر اور مستقل نمائندے ژانگ جون

وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات، تعلیمی اداروں بارے گفتگو

?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے