🗓️
سچ خبریں:عراقی صدر تحریک کے رہنما سابق عراقی آمر کی بیٹی نے العربیہ کو انٹرویو کے دوران دیے جانے والےحالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔
اخبار العراق کی رپورٹ کے مطابق عرقی کی صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر نے سابق عراقی آمر صدام کی بیٹی رغد صدام کے العربیہ چینل کو یے جانے والے ایک حالیہ انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت کے چاہیے کہ بعثیوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اقدام کرئے نہ ان کے خلاف کمیشن بٹھانے یا عدالتی کاروائی کی بات کرے، انھوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو ہم اپنے طریقہ سے عمل کریں گے۔
الصدر نے تاکید کی کہ عراق میں بعثیوں کا کوئی محبوب مقام نہیں ہے، یہاں تک کہ اگر وہ نئے لباس میں بھی آنا چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ ہم ان کے منتظر ہیں کیونکہ ہمیں صدام کے جرائم ، اجتماعی قبروں کا ملنا ، کانوں اور ہاتھوں کا کٹنا اور علمائے کرام کا قتل عام یاد ہے،یادرہے کہ سابق عراقی ڈکٹیٹر کی بیٹی رغد صدام نے العربیہ کو بتایا کہ مجھے عراق واپس جانے کا یقین ہے، وہ میرا وطن ہے۔
تاہم اس سلسلے میں عراقی پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے عراقی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ العربیہ کے ذریعہ صدام کی بیٹی کا انٹرویو لینے پرسعودی عرب کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرےنیز اردن کے سفیر کو بھی طلب کرئے کیونکہ رغد صدام 2003 میں عراق میں سابقہ آمرانہ حکومت کے خاتمے کے بعد سے اردن میں مقیم ہیں، یادرہے کہ صدام کی بیٹی نے کل سعودی عر ب کے چینل العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں عراق واپس جاؤں گی اس لیے کہ وہ میرا وطن ہے اور عراق پر امریکی حملے میں میرا بیٹا بھی مارا جا چکا ہے جس کے بعد ہم اپنے ملک سے غیر قانونی طور پر بھاگ گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ کون سے صارفین کے اکاؤنٹ معطل کرے گا؟
🗓️ 17 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے
جولائی
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل
🗓️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست
فروری
عالمی بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں
ستمبر
شام کے ساتھ رابطے کے لیے عرب ممالک کے سیاسی اقدامات
🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے شامی حکومت
جنوری
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا
🗓️ 30 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان
جنوری
یمنی بحریہ کیسی ہے؟
🗓️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: گزشتہ دہائی کے دوران جنگ اور پابندیوں کے باوجود یمنی
جنوری
بائیڈن صدر بننے کے اہل نہیں ہیں: ریپبلکن پارٹی
🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکن نمائندوں کے ایک گروپ نے 80 سالہ
مئی
میں اسرائیل کی حمایت کرتی ہوں: ہیرس
🗓️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے امیدوار 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک
ستمبر