?️
سچ خبریں: برطانوی فوج اسرائیل کی مدد کے لیے اپنی شاہی نیوی کے دو بحری جہاز بحیرہ روم میں بھیجے گی۔برطانوی فوج اسرائیل کی مدد کے لیے اپنی شاہی نیوی کے دو بحری جہاز بحیرہ روم میں بھیجے گی۔
برطانوی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی فوج اسرائیل کی مدد کے لیے برطانوی شاہی نیوی کے دو بحری جہاز بحیرہ روم میں بھیجے گی۔
یہ بھی پڑھیں: میں ایک صیہونی اور اسرائیل کی زبردست حامی ہوں:برطانوی وزیر اعظم
ٹائمز اخبار کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) پر جاسوسی پروازیں چلانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ کل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ دوسرا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز طویل منصوبہ بندی کے لیے بحیرہ روم کے لیے روانہ ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا کہ طیارہ بردار بحری جہاز USS Dwight D. Eisenhower اور اس کی ٹاسک فورس اگلے ہفتے تعینات کی جائے گی جو بحر اوقیانوس کو عبور کرتے ہوئے بحیرہ روم کی طرف جائے گی۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے رواں ہفتے ہفتے کے روز سے طوفان الاقصیٰ کے نام سے ایک بڑا آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد اسرائیلی ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
طوفان الاقصیٰ آپریشن میں صہیونیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 1300 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزاحمتی مجاہدین کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے صہیونیوں کی تعداد 150 سے زائد ہے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 1417 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: حماس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے صیہونی کون کون سے ممالک کے شہری ہیں؟
اس رپورٹ کے مطابق 6268 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے نصف شہداء خواتین اور بچے ہیں جس کے بعد اب تک 447 بچے اور 248 خواتین شہید ہو چکی ہیں۔
اس وزارت کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں ہسپتال اور طبی شعبوں میں کام کرنے والے 10 اہلکار بھی شہید ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
Indonesia Urges Olympic Council of Asia to Promote 2018 Asian Games
?️ 9 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر کھڑے کئے سوال
?️ 9 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے
اگست
حکومت پریشر میں نہیں آئے گی، کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دے گی۔ شرجیل میمن
?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
اگست
سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو پیس کر دی گئی
?️ 4 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
دسمبر
عرب ممالک کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کو صیہونی حکومت کے منصوبے پر خفیہ انتباہ
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک نے فلسطینی
جنوری
افغان ترک میں دوسری بڑی غیر ملکی آبادی
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: ترک شماریاتی ادارے نے ایڈریس پر مبنی آبادی کے اندراج
فروری
نجف سے سعودی شہر دمام کے لیے براہ راست پرواز
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع نے نجف اور سعودی عرب کے شہر الدمام کے
جون
دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ڈھال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، شہباز شریف
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین
مارچ