سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی فریق کو فلسطینی سرزمین کا کوئی حصہ چھوڑنے کی اجازت نہیں دے گی۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن محمود الزہار نے فلسطین کے الیوم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ تحریک حماس بحیرہ غزہ اور دیگر علاقوں میں فلسطین کے قدرتی وسائل کی واپسی کے لیے کوئی بھی کوشش ترک نہیں کرے گی۔
حماس کے اس رہنما نے مغربی کنارے میں مزاحمت کی بڑھتی ہوئی لہر کے بارے میں تاکید کی کرتے ہوئے کہا کہ آج مغربی کنارے میں زمین پر بہایا جانے والے شہداء کا خون ایک محاذ آرائی کا پیش خیمہ ہے جو قبضے کو انجام تک پہنچا دے گا اور تباہی پھیلا دے گا، اس لیے مزاحتی تحریک کے ہاتھوں قابضین کی شکست یقینی ہے۔
الزہار کے مطابق آج مغربی کنارہ ہی ان کارروائیوں کا مرکزی کردار ہے جو کئی سالوں سے غزہ کے ذمہ تھے لیکن آج ضرورت اس بات کی ہے کہ قابضین کے خلاف مزاحمت تمام ذرائع اور آلات کے ساتھ اور فلسطین کے تمام علاقوں میں جاری رہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ مغربی کنارے میں جو آپریشن ہو رہے ہیں وہ ہمیں ان بہادرانہ کارروائیوں کی یاد دلاتے ہیں جو قابضین کی پسپائی سے قبل غزہ میں ہوتی تھیں۔
حماس کے رہنما کے مطابق غزہ حملہ آوروں کے خلاف لڑنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع سے مغربی کنارے کی مدد کرے گا، دوسری جانب حماس کے ایک ترجمان نے بھی صیہونی حکومت کو خطے کے امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔
مشہور خبریں۔
لوڈ شیڈنگ کے متعلق وزیر توانائی کا بڑا بیان
جولائی
تل ابیب کا خطرناک منصوبہ
فروری
آرمی چیف نے امریکی عہدہ دار انجیلا ایکلر سے ملاقات کی
اگست
عالمی عدالت میں صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی قانونی شکایت
جنوری
پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی، وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سے خطرات لاحق
فروری
گذشتہ مارچ میں بیت المقدس میں 230 فلسطینی گرفتار
اپریل
گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں
فروری
صیہونی سعودی دوستی میں درپیش رکاوٹیں
جولائی