?️
سچ خبریں:حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے والے رشی سوناک کے پاس انگلینڈ کے بادشاہ سے دگنی دولت ہے جب کہ برطانوی عوام کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے۔
رشی سونک جو ابھی انگلینڈ کے وزیر اعظم کے عہدے پر تعینات ہوئے ہیں، نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مکان 10 میں کئی نئے ریکارڈز کے ساتھ قدم رکھا ہے، وہ انگلینڈ میں پہلے غیر سفید فام وزیر اعظم ہیں، سوناک42 سال کی عمر میں اس عہدے تک پہنچنے والے 1812 کے بعد انگلینڈ کے سب سے کم عمر والے وزیر اعظم بھی ہیں۔
واضح رہے کہ وہ برطانوی تاریخ کے امیر ترین وزیر اعظم ہیں ، ان کی دولت 730 ملین پاؤنڈ ہے،یہ اعداد و شمار انگلینڈ کے بادشاہ کنگ چارلس III کی دولت سے دوگنا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مکان نمبر 10 میں ایک ایسا شخص آیا ہےجو بکنگھم پیلس کے رہائشیوں سے زیادہ امیر ہے۔
یاد رہے کہ سوناک پہلے گولڈمین ساکس میں تجزیہ کار کے طور پر کام کرتے تھے ، اس کے بعد اور سیاست میں آنے سے آٹھ سال پہلے ہیج فنڈ کے سربراہ بنے، 2014 میں، عام انتخابات سے ایک سال پہلے وہ رچمنڈ کی یارکشائر سیٹ پر کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے جو اس سے قبل کنزرویٹو پارٹی کے سابق رہنما ولیم ہیگ کے پاس تھی۔
ہاؤس آف کامنز میں ان کے داخلے کے فوراً بعد، ان کی پیشہ ورانہ زندگی کی پہلی بڑی سیاسی جدوجہد کا آغاز بریگزٹ کے دوران ہوا،سوناک نے یورپی یونین چھوڑنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس بلاک سے باہر آزاد اور زیادہ خوشحال رہےگا۔
قابل ذکر ہے برطانیہ کا یہ امیر ترین وزیر اعظیم ایسے وقت میں اس عہدہ پر فائز ہوا ہے جبکہ اس ملک کے لاکھوں شہری روزہ مرہ کی زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں، برطانوی چنیل این بی ایس کی ویب سائٹ سے اس سلسلہ میں لکھا ہے کہ سوناک کی اس طرح کی پرتعیش زندگی عام برطانویوں کے تجربات کو سمجھنے کی ان کی صلاحیت پر سوالیہ نشان لگاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
کتنے فلسطینی بچوں کو بھوک سے مرنے کا خطرہ ہے؟یونیسف کی رپورٹ
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ(یونیسف) نے غزہ میں 3
جون
نیویارک کے پہلے مسلمان میئر نے قرآن پاک پر حلف اٹھا کر عہدہ سنبھال لیا
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: نیویارک کے مسلمان اور ڈیموکریٹ میئر زهران ممدانی نے گذشتہ شب
پاکستان کا ترقی پذیر ممالک کو ایم ڈی بیز میں ویٹوپاوردینے کا مطالبہ
?️ 27 جون 2025بیجنگ: (سچ خبریں) پاکستان نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بی(اے آئی آئی بی
جون
پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے, وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
?️ 18 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے
دسمبر
پاکستان اور روس میں دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر مملکت
?️ 10 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے
جون
پاکستان کا صیہونیوں کے غیر انسانی اقدامات روکنے کا مطالبہ
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی
جنوری
صیہونیوں کے لیے فضائی حدود کھولنا دوستی کی علامت نہیں:سعودی عرب
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:ریاض کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات
جولائی
سینیٹ انتخابات کو عدالت میں چیلنج کرنا ناممکن ہے: انور منصور
?️ 14 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) سابق اٹارنی جنرل انور منصورخان نے اہم بیان دیتے
مارچ