?️
سچ خبریں:النشرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سابق وزیر اطلاعات جارج قرداحی نےاس ملک میں پیش آنے والی حالیہ کشیدگی پر اپنا تازہ ترین موقف پیش کیا، انہوں نے کہاکہ لبنان میں ہونے والے حالیہ واقعے میں کچھ لوگوں نے خود مختاری پر مبنی موقف اختیار کرنے سے انکار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق لبنان کے سابق وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ مستعفی ہونے کا میرا فیصلہ ذاتی فیصلہ تھا، میں نے کئی بار کہا ہے کہ میں کسی عہدے کے پیچھے نہیں ہوں لہذا’’مردہ‘‘ تحریک کے سربراہ سلیمان فرنجیہ نے بھی اس حوالے سے فیصلہ مجھ پر چھوڑ دیا تھا، لبنان کے سابق عہدیدار نے یاد دلایاکہ حزب اللہ نے جب محسوس کیا کہ میرا مؤقف خود مختاری پر مبنی ہے توا نھوں نے میری حمایت کی جس کے لیے میں حزب اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یادرہے کہ جارج قرداحی نے گزشتہ جمعہ کو باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ مجھے شروع سے کہانی دوبارہ سنانے اور اپنے آپ کو یاد دلانے کی ضرورت نہیں ہے کہ میں نے وزیر کے عہدے پر تعینات ہونے سے پہلے یمن کے بارے میں اپنا مؤقف بیان کیا تھا، قرداحی نے مزید کہاکہ یمن کے بارے میں میرے تبصرے کے بعد لبنان کے کچھ میڈیا اور خلیج فارس سے متصل ممالک کی طرف سے میرے خلاف ایک بھاری اور یقیناً جان بوجھ کر حملہ کیا گیا، اس وسیع اور دانستہ حملے نے مجھ سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میں لبنان کے لیے پریشانی کا باعث بنوں جبکہ یہ فطری بات ہے کہ خلیج فارس کے ممالک میں رہنے والے میرے لبنانی بھائی میرے لیے خود سے زیادہ اہم ہیں، اس لیے میں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔


مشہور خبریں۔
یمن جنگ میں ریاض کی غلط فہمیاں اور علاقائی حیثیت کے لیے سعودی عرب کا ناقابل واپسی راستہ
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:یمن جنگ میں شکست کی تلافی کے لیے سعودی عرب کے
نومبر
صیہونی میڈیا کا موجودہ جنگ میں حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی میزائل طاقت کا اعتراف
?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ روزانہ
مارچ
تل ابیب ایران کے سیکورٹی خطرات کو برداشت کرنے سے قاصر
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نیامین نیتن یاہو نے لیکود
مئی
صیہونی حکومت کی بچوں کے خلاف منظم جنگ کا آغاز
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے تجاوز کے پہلے گھنٹوں سے ہی فلسطینی
دسمبر
درفشاں سلیم نے بلال عباس سے خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
?️ 4 اگست 2025 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس سےخفیہ نکاح
اگست
بھارت کا حملہ قریب، ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیں گے، پاکستانی سفیر
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی
مئی
کویت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اسرائیل کے خلاف اہم مطالبہ کردیا
?️ 21 مارچ 2021کویت (سچ خبریں) کویت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے
مارچ
306 یمنی قیدیوں کی رہائی کے بعد صنعاء آمد
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:یمن اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے قیدیوں کے تبادلے
اپریل